ہم سب مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے, حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ’’اہم مشورہ‘‘ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہم سب مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ’’اہم مشورہ‘‘ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم سب مل کر اور ایک ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔
لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔
حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چین میں پیش کیے جانے والے منصوبوں میں ٹیکسٹائل، ایگریکلچر اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فارما، آئرن اسٹیل، کیمیکلز اور پاور اسٹوریج میں سرمایہ کاری کی پیشکش متوقع ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر صوبوں سے منصوبے طلب کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس، پاکستان اور چین کے کاروباری تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز براہ راست وزیراعظم کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والی یہ پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس ہو گی۔