چینی صدر اور روسی ہم منصب کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پھنگ کے درمیان کریملن میں صدارتی دفتر میں چائے کی میز پر ایک خصوصی نشست ہوئی ۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا انتشار اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم کو برقرار رکھتے ہیں اور تزویراتی تعاون پر قائم رہتے ہیں، تو کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کو اپنی متعلقہ ترقی اور احیاء سے نہیں روک سکتی، چینی اور روسی عوام کے درمیان دوستی آئندہ نسلوں کے لیے ایک راستہ ہے اور یہ کثیر القطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کی طرف رجحان ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ صدر پیوٹن کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنا، چین روس تعلقات کے لیے رہنمائی فراہم کرنا اور عالمی نظم و نسق کو فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی تزویراتی رابطے کو برقرار رکھنے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے تزویراتی رہنمائی فراہم کرنے، پیچیدہ بین الاقوامی حالات کے چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دینے، جامع تزویراتی تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور انصاف، جمہوریت اور دنیا کی کثیر قطبی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے یوکرائنی بحران جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ یوکرائنی بحران کے حوالے سے چین مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی پائیدار عالمی سلامتی کے تصور کی وکالت کرتا ہے اور اس پر عمل پیرا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام ممالک کے جائز تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا چاہیے۔ چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور بات چیت کے ذریعے ایک منصفانہ، دیرپا اور پر امن معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے لیے
پڑھیں:
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ‘ دو طرفہ تعاون پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-08-10
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے روانڈا میں سفیر نعیم خان نے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اہم ادارے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ ٹورازم، طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ یہ دورہ سفیر نعیم خان کی اس کوشش کا حصہ تھا جس کے ذریعے وہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اریج نیازی نے اپنی ٹیم کے سینئر اراکین کے ساتھ معزز مہمان کا استقبال کیا۔اسپتال انتظامیہ نے سفیر کو بتایا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال اور جی اے کے ہیلتھ کیئر کا مقصد ہر شخص کو معیاری اور مناسب لاگت پر علاج مہیا کرنا ہے، ساتھ ہی پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنا بھی ادارے کی ترجیح ہے۔ بعد ازاں سفیر کو اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے اسپتال کے اعلیٰ معیار، جدید سہولیات اور عملے و انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر سفیر نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے بے شمار امکانات ہیں۔ صحت اور تعلیم میں تعاون سے دونوں خطوں کے عوام کو فائدہ ہوگا اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔