مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔
یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے)
علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو 1924 میں پہلے بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کرگئیں، جس کے بعد علامہ محمد اقبال کی تیسری شادی سردار بیگم سے ہوئی تھی جو جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں۔واضح رہے کہ سردار بیگم کی جمع پونجی سے جاوید منزل (موجودہ علامہ اقبال میوزیم) کی سات کنال زمین خریدی گئی تھی لیکن ان کو اس گھر میں صرف تین دن رہنا ہی نصیب ہوا۔ سردار بیگم کا انتقال 23 مئی 1935 کو ہوا اور ان کو لاہور میں بی بی پاک دامناں سے ملحقہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علامہ محمد اقبال کی علامہ اقبال سردار بیگم
پڑھیں:
کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سرجانی ٹان و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضا قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی، اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا "کراچی وہ واحد شہر ہے جو ہر سال جشنِ آزادی منانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا ہے۔(جاری ہے)
افسوس کہ اسی شہر کو مکمل آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا خاتمہ ہو۔" انہوں نے کہا "پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے۔ ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں۔" سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے "معرکہ حق" کی کامیابی کو حب الوطنی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا "افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ ان شا اللہ جلد کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے۔" اس موقع پر حق پرست ایم پی اے عبداللہ شیخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا "ایم کیو ایم پاکستان نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے بلکہ قومی جذبے کی علمبردار بھی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کے عوام نے آج جس جوش و ولولے سے شرکت کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کا ہر شہری پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔" تقریب کے اختتام پر آتش بازی، ملی نغموں، اور پرچم کشائی کے خوبصورت مناظر نے فضا کو جشنِ آزادی کی اصل روح سے منور کر دیا۔ پروگرام میں سرجانی ٹان کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔