پاک فوج کا بھارت کیخلاف آپریشن، ’بنیان مرصوص‘ سے کیا مراد ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک فوج نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا ہے، یہ نام نہ صرف ایک عسکری حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قرآن کریم سے ماخوذ ایک روحانی و نظریاتی پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوے ہے۔
(بنیان مرصوص) عربی زبان کا اصطلاحی مرکب ہے، جو سورۃ الصف کی آیت نمبر ٤ سے لیا گیا ہے، جس میں فرمایا گیا: ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
اس نام کا انتخاب پاک فوج کے اس پیغام کو واضح کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج دشمن کے خلاف اتحاد، نظم، قربانی اور ایمانی جذبے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہیں۔
(بنیان) کا مطلب ہے بنیاد یا عمارت، جبکہ (مرصوص) کا مطلب ہے مضبوطی سے جُڑی ہوئی، یعنی ایسی صف یا جماعت جو اندرونی طور پر یکجان ہو اور بیرونی حملے کے سامنے ناقابلِ تسخیر ہو۔
فوجی حکمت عملی کے تحت یہ نام اس مؤثر، مربوط اور متحرک ردِعمل کی نمائندگی کرتا ہے جو دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف عسکری ردعمل ہے بلکہ ایک نظریاتی، ایمانی اور قومی وحدت کا مظہر بھی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن (بنیان مرصوص) صرف دشمن کو جواب دینے کا نام نہیں بلکہ یہ اس پیغام کا اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ہر جارحیت کے سامنے ایک جسم، ایک صف اور ایک نظریہ بن کر کھڑی ہے سیسہ پلائی دیوار کی طرح۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بنیان مرصوص پاک فوج کرتا ہے
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا؛ نیتن یاہو کا بڑا اعتراف
صیہونی ریاست کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے فوجی آپریشن "سندور" میں اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بھارت نے 'آپریشن سندور' میں ہمارے ہتھیار استعمال کیے تھے اور یہ ہتھیار میدانِ جنگ میں نہایت مؤثر ثابت ہوئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان کے برخلاف حقیقت یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی تھی جس میں رافیل سمیت تمام غیرملکی اسلحہ ناکارہ ثابت ہوئے تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بالخصوص بھارت کے باراک 8 دفاعی نظام کا زکر کیا جسے بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔
اسرائیل نے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی کا دعویٰ پہلی بار نہیں کیا۔ یہ گٹھ جوڑ بہت پرانا ہے۔ روس، فرانس اور امریکا کے بعد اسرائیل بھارت کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے بھارت پر عائد 50 فیصد امریکی ٹیرف پر کہا کہ امریکا اور بھارت ہمارے قریبی اتحادی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک اقتصادی اختلافات کو مذاکرات سے حل کر لیں گے۔
انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست پروازوں کا معاملہ زیر غور ہے۔ بھارت کو امریکا بھی ایک قدرتی پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے۔