وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بیگناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا ہے، پہلگام واقعے پر حقائق جاننے کیلئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا تھا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بیگناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم بھارت کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم کے رابطے میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی پاک فوج کے جوانوں کے تدبر، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ سیاسی رہنماؤں نے مشکل گھڑی میں اپنے اور پوری قوم کے تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ سیاسی قیادت کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی قیادت کے واشگاف الفاظ میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ اس کے علاوہ آج وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف جواب دیا بھارت کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو پہنچیں گے

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر محترم الہام علی یوف کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ یومِ فتح (Victory Day) کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں، جو دارالحکومت باکو میں منعقد ہوں گی۔

مزید پڑھیں: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر

دورے کے دوران وزیراعظم یومِ فتح کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علی یوف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات دیرینہ بنیادوں پر استوار ہیں جو مشترکہ عقیدہ، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد سے جڑے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی و عالمی فورمز بالخصوص تنظیم تعاونِ اسلامی (OIC)، اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) اور اقوامِ متحدہ (UN) میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے پُرعزم عزمِ حمایت کی تجدید کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان وزیراعظم شہباز شریف یوم فتح

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے
  • روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
  • پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو پہنچیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات