پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں؛ مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم بیانیہ جاری کیا ، جس میں انہوں نے افواج پاکستان کو بھارت کی بزدلی اور وار ہسٹیریا پرجرأت مندانہ اور پیشہ ورانہ جواب پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی و پارلیمانی اتحاد کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی بہادری، وضاحت اور غیر متزلزل قیادت پر قوم کا مکمل اعتماد ہے۔
نئی دہلی سے جنگ بندی کا اعلان
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ، آپریشن کے ذریعے پاکستان نے اپنی ٹیکنالوجی، حکمت عملی اور فوجی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج کا جذبہ، مہارت اور قوتِ ارادی دشمن پر بھاری ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا، بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں میں الجھا رہا، پاکستانی میڈیا نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دی، بین الاقوامی میڈیا نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے سچ کو اجاگر کیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں، قیادت، مسلح افواج، میڈیا اور عوام – سب ایک صف میں متحد ہیں، پاکستان مضبوط ہے، پاکستان پر فخر ہے۔ پاکستان زندہ باد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کہ پاکستان پاکستان نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
خواجہ آصف کی نوازشریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔