پاکستان کا جوابی وار جاری، ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کا بھارتی جارحیت خلاف جوابی وار جاری ہے، ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آ گیا۔پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا۔ ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے لکھا جا چکا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی ویب
پڑھیں:
پنجاب میں تمام مساجد کا ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کو پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو سونپ دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت تمام مسالک کی مساجد کی میپنگ کے لیے پی آئی ٹی بی نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 2015 میں تیار کیے گئے مساجد کے ڈیٹا کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ ڈیٹا جدید اور مکمل ہو۔
حکام کے مطابق مختلف مسالک کی 66,577 مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن