پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوا—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے۔
یہ بھی پڑھیے مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہارانہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور نہیں، صرف امن کےلیے خاموش تھے۔
مریم نواز نے پاک فوج کے جوانوں کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پاک سر زمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، ان محافظوں کو سلام جنہوں نے غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دشمن نے حدپار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب دی، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بزدل بھارتی جارحیت کے خلاف گزشتہ شب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز کیا تھا جس کے دوران بھارت کی متعدد اہم فوجی تنصیبات اور پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دھول چاٹنے کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ بالآخر جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ سیز فائر آج ساڑھے 4 بجے سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز کہا ہے کہ
پڑھیں:
دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار اور مسلح افواج کو سلام، وزیر اعلیٰ جی بی
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے پر افواج پاکستان خصوصاً سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے پر افواج پاکستان خصوصاً سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام حالیہ دنوں میں جس اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بہادر افواج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے تھے اس کے بعد دشمن کو یقینی شکست ہوئی تھی۔ افواج پاکستان نے جس انداز میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ان کے رافیل گرائے، ان کی تمام ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنا کر مودی کی نسلوں تک سبق سکھا دیا، اس پر ہم سب اپنی بہادر افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے عوام نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے یہی اتحاد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطاء کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیز فائر کا ہونا خوش آئند ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھارتی حکومت جارحیت اور دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے سے باز آئے گا۔