ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وفد جامعہ شہید مطہری آمد، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سربراہ جامعہ شہید مطہری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اظہار تعزیت کیا، ان کی قومی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دینی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بالخصوص آپکا پرتاثیر اور جازبیت سے بھرا انداز تبلیغ وتقریر لائق تقلید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور علامہ حسن رضا ہمدانی نے ملتان میں جامعہ شہید مطہری کا دورہ کیا۔ صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب و پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی نے علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر مہمانوں سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسی کے امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ جامعہ شہید مطہری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اظہار تعزیت کیا، ان کی قومی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دینی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بالخصوص آپ کا پر تاثیر اور جازبیت سے بھرا انداز تبلیغ وتقریر لائق تقلید ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال، سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، صوبائی سیکرٹری روابط مولانا غدیر شیرازی، صوبائی رہنما مجلس علمائے مکتب اہلیبیت مولانا علی رضا حسینی اور دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ شہید مطہری احمد اقبال رضوی علامہ قاضی حسین علوی
پڑھیں:
آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد
اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن مینیجر حاجی اقتدار حسین، سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، ذیلی نظارت رکن معراج حسین اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ مجلس اراکینِ عمومی سے ضلعی کابینہ اور یونٹس کا احتساب لیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن مینیجر حاجی اقتدار حسین، سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، ذیلی نظارت رکن معراج حسین اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین فصیح نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔