اسلام ٹائمز: ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے، غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا یکجہتی فلسطین کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر کے مشہور و معروف ذاکرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ اخلاق احمد اخلاق، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان عابدی، علامہ سجاد شبیر، علامہ علی عرفان، کامران عابدی سمیت دیگر شرکت کی اور خطاب کیا۔ ذاکرین کرام کی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جنگی جنون کو کنٹرول کیا جائے اور مودی سرکار کو لگام ڈالی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت خطے میں آگ و خون کا بازار گرم کر کے امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرنا چاہتی ہے، پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور دفاع وطن کیلئے پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کی دفاعی لائن مضبوط ہے، جسے کسی کو توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقررین نے غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین نے یوم نکبہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضہ کو 77 سال بیت چکے ہیں اور آج فلسطینی عوام کیلئے ہر دن ایک نکبہ کی مانند ہے، پوری دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے واضح کہا تھا کہ فلسطین کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، قائداعظمؒ نے اسرائیل کو ایک ناجائز اور غاصب ریاست قرار دیا ہے، فلسطین ہمیشہ سے فلسطینیوں کا وطن رہا ہے اور وطن رہے گا۔ مقررین نے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ سندھ بھر میں ذاکرین کرام مجالس کے اجتماعات میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دیں گے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کیلئے مجالس میں فلسطین کاز کی حمایت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے، غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 15 مئی کو کراچی پریس کلب پر یوم نکبہ کے موقع پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کی سے اپیل کی کرتے ہوئے یوم نکبہ کی اور کہا کہ

پڑھیں:

نو منتخب پوپ لیو کا پہلے اجتماع سے خطاب

نئے منتخب ہونے والے پوپ لیو XIV رابرٹ پری ووسٹ نے پہلے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے پہلے خطاب میں پوپ رابرٹ پری ووسٹ نے کہا ہے کہ پورے کیتھولک چرچ کےلیے ایک دیانت دار منتظم بننے کی امید رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ میرا انتخاب کیتھولک چرچ کو دنیا کی تاریک راتوں میں روشنی لانے میں مدد دے سکے گا

نو منتخب پوپ لیو نے مزید کہا ہے کہ چرچ کو اپنی شناخت اپنے ارکان کے تقدس سے کرنی چاہیے نہ کہ اس کی عمارتوں کی عظمت سے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان علاقوں تک پہنچنا چاہیے جہاں ایمان کی کمی ہے اور جہاں لوگ ٹیکنالوجی، پیسے، کامیابی یا طاقت کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔

ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کی حمایت میں ذاکرین امامیہ کا اجتماع
  • نو منتخب پوپ لیو کا پہلے اجتماع سے خطاب
  • مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
  • ہالی ووڈ اداکار پاکستان اور فلسطین کے حق میں بول پڑے
  • جب بھارتی ڈرون لاہور آیا تو پاکستانی سویلین شیروں نے کیسے استقبال کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی روح راضی ہو جائے گی
  • یوم نکبہ مہم، فلسطین کی حمایت میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا اجتماع
  • افواجِ پاکستان کی نقل وحرکت کی ویڈیو نہ بنائی جائے: ڈی آئی جی آپریشنز کی اہم ہدایت
  • شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے، مرکزی انجمن امامیہ
  • کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کی غزہ کانفرنس، ویڈیو رپورٹ