جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے، بیرسٹرسیف کا نوازشریف پرطنز
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ کر بھی مودی کو للکارا لیکن نواز شریف نے آزاد ہو کر بھی مودی اور بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، پھر کہتے ہیں قوم عمران خان کے پیچھے کیوں کھڑی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی کو للکارنے والا مردِ مجاہد صرف عمران خان ہے لیکن نواز شریف میں یہ جرات نہیں، نواز شریف صرف جاتی امرا میں مودی کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جعلی حکومت صرف عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے میں مہارت رکھتی ہے، فارم 47 کی حکومت موجودہ حالات میں بھی سیاسی بغض و عناد سے باز نہیں آ رہی۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک قوم بنانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے لہٰذا عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف نے کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کاروائی پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’نصر من اللہ و فتح قریب، ہماری افواج نے بھارت پر کاری ضرب لگائی ہے، پوری قوم جس آپریشن کا انتظار کر رہی تھی، اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارتی میزائل جہاں گرتا ہے وہاں لوگ جمع ہو جاتے ہیں، یہ ہے پاکستان، ابھی پاکستان کا میزائل چلتا بھی نہیں، انڈیا میں افراتفری پیدا ہو جاتی ہے، یہ ہے ہندوستان۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو سمجھ آجانی چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، بھارت نے ہماری مسجدوں، بچوں، سویلین کو ٹارگٹ کیا، ہماری افواج نے عورتوں، بچوں، سویلین پر نہیں بھارتی ملٹری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افواج پاکستان نے میچورٹی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت سے کہتا ہوں اب ڈپلومیٹک محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو سفارتی محاذ پر کام کرنا ہے اور قوم کو بھی متحد کرنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔