پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، انجمن امامیہ بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا کہ پاک فوج نے جس مدبرانہ اور دانشمندانہ انداز میں دشمن ملک کو جواب دیا اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ کامیاب جواب دینے اور دشمن کو شکست سے دو چار کرنے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اتوار کے روز صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں علماء اور اکابرین و عمائدین بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں کے علماء اور عمائدین نے بھرپور شرکت کی اور ملک عزیز پاکستان کی موجودہ حالات پر گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا کہ پاک فوج نے جس مدبرانہ اور دانشمندانہ انداز میں دشمن ملک کو جواب دیا اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ کامیاب جواب دینے اور دشمن کو شکست سے دو چار کرنے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تاریخ گواہ ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر موقع پر ہمارے اسلاف نے بھی بڑی قربانیاں پیش کی ہیں، آج بھی اس عظیم مملکت کو قربانیوں کی ضرورت پڑی تو ہمارا بچہ بچہ جانثاری کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کہا گیا کہ بھارت یہ جان لے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی بھی دراندازی کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دینگے۔ ہم ملک عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انڈیا کے حکمران اور میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عزیز پاکستان پاکستان کی اجلاس میں پوری قوم پاک فوج کے لیے
پڑھیں:
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر آج 11 اگست 2025 بروز پیر صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
راول ڈیم الرٹ
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ ہونے پر آج 11 اگست 2025 صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے، شہریوں سے التماس ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 11, 2025
واضح رہے کہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے قریبی علاقوں کے رہائشی الرٹ رہیں۔
مزید برآں، ریسکیو اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راول ڈیم