بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے۔ پاک فوج بھارت کیخلاف فاتح کے طور پر ابھری ہے،پورا ملک اور عوام بھارت کیخلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کو احساس ہوا ہوگا پاکستان کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے زیادہ ہے،مودی سرکار کی حکمتِ عملی ناکام رہی۔بھارت نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کن کارروائی میں ناکام رہا۔الجزیرہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔دفاعی ماہرین کہتے ہیں پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا،پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا،بھارت نے امریکا سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم کر لیا۔بھارتی فوج نے جوناگڑھ میں قتلِ عام، عصمت دری اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق بھارت کی جابرانہ حکومت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔