اسلام آباد/نئی دہلی: سیکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جدید تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر اگر پاکستانی جے 10 سی طیارے نے بھارتی رافیل کو مار گرایا ہو تو یہ واقعی ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں چینی ساختہ اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم مؤثر انداز میں استعمال کیا، جس سے بھارت کو شدید دھچکا لگا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملوں سے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دیا۔

بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت کو ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت اس وقت بھارت سے برتر ہے۔ بھارت کا منصوبہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کا تھا، مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ آپریشن “بُنْيَان مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے دوران پاکستان نے بھارت کے اندر 10 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جن میں آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز شامل ہیں۔

پاکستان نے جدید “فتح 1” میزائل سسٹم استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا، جو ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا تھا۔ اس کامیاب حملے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

پاکستان کی اس مؤثر جوابی کارروائی کے بعد عالمی دباؤ پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان نے پاکستان کی نے بھارت بھارت کو

پڑھیں:

بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ 

پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ 

پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ 

طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانانک کے جنم دن کی تقریبات پر پاکستان آنے سے روک دیا
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • ’ہمیں پاکستان سے بہتر ہونا ہے‘، بھارت نے بڑی ڈرون مشقوں کا اعلان کردیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی
  • ایشیا کپ: بھارت اور پاکستان کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایات درج
  • بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • اقوام متحدہ فلسطین کانفرنس: عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند، شرکاء حیران
  • عالمی بینک کی غربت سے متعلق حیران کن رپورٹ سامنے آگئی
  • پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہ