فلائٹ آپریشن متاثر، 46پروازیں منسوخ ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سعید احمد سعید:لاہور ائیرپورٹ فنکشنل، پروازوں کی لینڈنگ ،ٹیک آف کا سلسلہ جاری، ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر، طیاروں کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانے ،آنے والی کل 46پروازیں منسوخ، لاہور سے ابوظبی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 430 منسوخ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 739 منسوخ، لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئر کی پرواز کیو ار 621 منسوخ ہوگئی۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 ، لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 ، لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائی 285، لاہور سے ریاض جانے والی فلائن ناز کی پرواز ایکس وائی 318، لاہور سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز او وی 522، لاہور سے استنبول جانے والی کرکش ایئر کی پرواز ٹی کے 715 ، لاہور سے ریاض جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 580 منسوخ ہوگئی۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن بُنیانّ مرصوص پر بیان
لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 841 ،لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئر کی پرواز کیوں آر629 ، لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401 ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ، جدہ سے لاہور آنےوالی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 736 ، لاہور سے شارجہ جانے والی فلائی جنا ح کی پرواز نائن پی 500 ، لاہور سے جدہ جانے والی فلائی جنا کی پرواز نائن پی 586 منسوخ ہوئی۔
بنوں میں فتح ریلی، ’’افواج پاکستان زندہ باد ‘‘کے نعرے
علاوہ ازیں کولمبو سے لاہور آنے والی پرواز یو ایل 185، لاہور سے کولمبو جانے والی سری لنکن ایئر کی پرواز یو ایل 186 ، لاہور سے بحرین جانے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 767، بنکاک سے لاہور آنے والی پرواز ٹی جی 345 اور لاہور سے بینکاک جانے والی تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346 منسوخ ہوئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی پرواز نائن پی جانے والی فلائی ایئر کی پرواز لاہور سے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، چار مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔