اسلام آباد/نئی دہلی: سیکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جدید تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر اگر پاکستانی جے 10 سی طیارے نے بھارتی رافیل کو مار گرایا ہو تو یہ واقعی ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں چینی ساختہ اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم مؤثر انداز میں استعمال کیا، جس سے بھارت کو شدید دھچکا لگا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملوں سے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دیا۔

بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت کو ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت اس وقت بھارت سے برتر ہے۔ بھارت کا منصوبہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کا تھا، مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ آپریشن "بُنْيَان مَّرْصُوْص" (آہنی دیوار) کے دوران پاکستان نے بھارت کے اندر 10 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جن میں آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز شامل ہیں۔

پاکستان نے جدید "فتح 1" میزائل سسٹم استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا، جو ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا تھا۔ اس کامیاب حملے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

پاکستان کی اس مؤثر جوابی کارروائی کے بعد عالمی دباؤ پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان نے پاکستان کی نے بھارت بھارت کو

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا