وزیراعظم کا آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیراعظم کا آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہبا شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج بروز اتوار کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شرہف نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔
قوم آج پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کرے: وزیر اعظم
وزیراعظم نے اپیل کی کہ قوم بالخصوص علماء کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہداءو غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔
قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔
دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، ہم نے مسلسل برداشت کا مظاہرہ کیا،گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی ناکام کوشش کی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ اچھی طرح سمجھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، دشمن کے رفال ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آکر فیل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کے جوانوں کا لہو دشمن کے ناپاک عزائم سے کھول اٹھتا ہے، بھارت کے ائیربیسز دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔
آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص
خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیر فیلڈز بھی تباہ کیں۔
پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جندی بندی ہوگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیلئے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیلئے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا بھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی بھارتی تکبر زمین بوس! آپریشن سندور کے نام سے شروع ہوا پاک فوج نے تندور بنایا اور پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامیابی پر ا
پڑھیں:
جنگ بندی ہو گئی: غیرات، اصول کی فتح ہوئی، شہباز شریف: آج یوم تشکر منانے کا اعلان
واشنگٹن+ اسلام آباد+ بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے + آئی این پی+ اے پی پی) بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان اور بھارت کو مبارک باد دیتا ہوں۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تصدیق کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔ جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق شام4:30 بجے سے عمل ہو چکا ہے۔ پاکستان بھارت کے ڈی جی ایم اوز کل12 مئی کو بات چیت کریں گے۔ قبل ازیں دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ روز بھی بات چیت ہوئی ہے۔ بری، بحری اور فضائی فائر بندی پر اتفاق ہوا۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا حق استعمال کرنے کے فوری بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی اور موجودہ صورت حال میں تعمیری تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کشیدگی میں کمی پر زور، تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے فریقین پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور فریقین کو مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کو اسحاق ڈار نے بتایا کہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔ اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور پرامن طریقے سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، پرسکون رہیں اور تحمل سے کام لیں، پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اس مقصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا، ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، ہم نے کہا سیز فائر کیلئے تیار ہیں، اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں، سارا دن سفارتی کوششیں چل رہی تھیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا۔ کل ہم نے جو اس کو تسلیم بھی کیا، پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا، بھارت کو ردعمل بھی باوقار انداز میں دیا۔ پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کیلئے کوششیں کی ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے فوجی کارروائی روکنے کیلئے مفاہمت پر کام کیا ہے۔ سیزفائر ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان، بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی کوششوں سے پاکستان بھارت جنگ بندی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے دونوں ممالک کے خطے کے پائیدار امن کیلئے کام کریں گے۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سینئر بھارتی اور پاکستانی حکام بشمول وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیران عاصم ملک اور اجیت ڈوول سے بات کی۔ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کے احتیاط سے کام لیتے ہوئے موثر جوابی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے تحمل اور مشکل حالات میں ذمہ دارانہ رویے کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین بطور پاکستان کے ہمہ موسمی سٹریٹجیک تعاون کے ساتھی اور مضبوط دوست، پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی آزادی کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یونان کے وزیرِ خارجہ جیورگوس گیراپیٹریٹس سے بات چیت کی، یونانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا۔ یونانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی ہائی ریپریزنٹیٹو/کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس سے بات چیت کی، کایا کالاس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور فوجی قیادت نے بھرپور صبر وتحمل کے بعد آپریشن بنیان المرصوص کاغاز کیا ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کو خطے میں بالادستی کا دعویٰ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ایئر بیسز پر بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کے پاس جواب دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا، سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے معاہدہ خطے میں سلامتی اور امن کا باعث بنے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان‘ بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی پائیدار امن میں کردار ادا کرے گی۔ دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔ ادھر جرمنی‘ ایران اور برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین کشیدگی میں کمی برقرار رکھیں۔ جرمن دفتر خارجہ نے کہا کشیدگی کے خاتمے کی کنجی بات چیت میں ہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے خیرمقدم کرتے کہا کہ دونوں ممالک اس موقع کو کشیدگی میں کمی اور خطے کے پائیدار امن کیلئے استعمال کریں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان بھارت جنگی بندی پر بیان میں کہا ٹرمپ کی ٹیم خصوصاً وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بہترین کام کیا۔ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کی رضامندی اور کاوشوں کے بھی ممنون ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نے واضح فرق ڈالا یہ امریکی حکومت کی صدر ٹرمپ کے وژن پر عملدرآمد کا نتیجہ تھی۔ 47 گھنٹے طویل رہے لیکن ہمارے کام کے مقصد میں رہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ ہم مزید رابطوں کو ممکن بنانے کیلئے پرامید ہیں۔ مزید بات چیت مؤثر طریقے سے آگے بڑھائیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دریں اثناء اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن "بنیان المرصوص " کی کامیابی پر آج اتوار کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن" بنیان المرصوص" نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم بالخصوص علماء کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعائوں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدا و غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکہ کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین‘ اے این پی کے ایمل ولی خان‘ عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سیاسی رہنمائوں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مربوط طریقے سے پرزور اور طاقت ور جواب دیا ہے، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، وزیر اعظم نے صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" کی صورت میں بھارت کو دئیے جانے والے موثر جواب بارے آگاہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ریاست اور افواج پاکستان نے پختگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ خارجہ محاذ پر بہت تیزی سے کام کی ضرورت ہے، انہیں بتایا جائے کہ جب تک بھارت سندھ طاس معاہدہ کو بحال، فالس فلیگ آپریشن اور سویلین کی شہادتوں پر ندامت کا اظہار نہیں کرتا، پاکستان کی طرف سے امن کی کوئی ضمانت نہیں۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاریخی فتح پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر اور پیشہ ورانہ مسلح افواج نے شرمناک اور کھلی جارحیت پر دشمن کو اسی کی زبان میں موثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمارا سرفخر سے بلند کر دیا، یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔ یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ خوددار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم نے خطہ کے کروڑوں عوام کے مفاد میں جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا ہے۔ کامل یقین ہے کہ آبی وسائل کی تقسیم، جموں و کشمیر تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے لئے پرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محب وطن باوقار پاکستانیو آپ کو سلام اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہماری عزت، ہمارا وقار اور خود داری ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کچھ کیا وہ بزدلانہ اور شرمناک فعل تھا، یہ صریحاً کھلی جارحیت تھی جس کاہماری دلیر اور بہادر افواج نے پیشہ ورانہ انداز میں موثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا۔ وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے ہم پر بلا جواز جنگ مسلط کی۔ ڈرون حملوں اور میزائلوں سے معصوم جانوں، مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔ فوجی تنصیبات اور آبی ذخیروں کو بھی نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جس پر ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اس زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ اچھی طرح سمجھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا کہ جو ملاقات میز پر ہونی تھی اب میدان جنگ میں ہو گی۔ پیارے پاکستانیو ہمارے کڑیل اور سجیلے جوان جنہیں مائیں رب العزت کے حضور سجدوں میں مانگ کر خاک وطن پر قربان ہونے کے لیے جوان کرتی ہیں جن کا لہو میدان جنگ کی تپش سے نہیں دشمن کے ناپاک عزائم سے کھول اٹھتا ہے۔ یہ وہ جری سپوت جو لفظ ہار سے واقف ہی نہیں۔ ان بہادروں کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا کے مصداق ان شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دشمن کے فوجی اڈے، اسلحہ کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے سب کھنڈرات بن گئے۔ ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے فیل اور ناکام ہو گئے۔ ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریہ کے خلاف تھی جو انسانی دشمنی، جارحیت، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے۔ یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے۔ یہ عظیم لمحہ شکر ہے جس کے لیے 24 کروڑ عوام نے اپنے شاہین اور شیروں پر والہانہ محبت کے پھول برسائے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ میرے بزرگو اور بھائیو میں اس تاریخی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سپہ سالار بری فوج جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، اپنے ہر جری جوان اور ہر افسر کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔ میں اس موقع پر اپنی اور قوم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا۔ میں اس کے ساتھ ساتھ چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابر اور ان کے شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہید ارتضیٰ عباس ایک ایسا خوبصورت پھول تھا جو کھلنے سے پہلے مرجھا گیا۔ اسی طرح میں ہر شہید کی ماں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بچے اور بچیاں وطن پر قربان کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ میں یہاں پر تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال اتحاد اور تاریخی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔ میں اپنے قائد محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت اور تجربہ کار رہنمائی اور صدر آصف علی زرداری کی مشاورت پر خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اپنے صحافی بھائیوں، بہنوں اور سوشل میڈیا صارفین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے فیک نیوز کا مقابلہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے کیا اور سالمیت کی اعلیٰ مثال قائم کی، وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی و علاقائی امن اور خطے میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کے مفاد میں جنگ بندی کی۔ تجویز کا مثبت جواب دیا ہے۔ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں پر میں اپنے انتہائی مخلص اور برادر ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر کے علاوہ برطانوی قیادت، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کی کاوشوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، عزیز بھائی محمد بن زید، امیر قطر شیخ تمیم اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بھائیوں کی طرح پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جس کے لیے ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے انتہائی قابل اعتماد اور دیرینہ دوست عوامی جمہوریہ چین کا بطور خاص ذکر نہ کروں اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا نہ کروں تو میری تقریر ادھوری رہے گی۔ میں چینی صدر شی جن پنگ، چینی عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں کسی نفع اور نقصان کو خاطر میں لائے بغیر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم یہ تاریخی حقائق ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں۔ شرط یہ ہے ہم سب مل کر دن رات محنت کریں اور اتنی محنت کریں کہ دنیا دنگ رہ جائے۔ اسی طریقہ سے جس طرح ہماری عسکری قوت نے دنیا کو حیران کر دیا، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد