وزیراعظم کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہبا شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار) ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم بالخصوص علمائے کرام کل پورے ملک میں اجتماعی دعاﺅں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدائے اور غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند، معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2025 میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں بہتری آ رہی ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
وزیراعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کا تناسب بڑھنا حکومت کے لیے اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو معیشت میں استحکام کی علامت قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر 34.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو مالی سال 2023-24 کے مقابلے 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
علاوہ ازیں، انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جہاں 100 انڈیکس 145,000 کی سطح عبور کر چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی شہباز شریف