2025-05-11@22:09:05 GMT
تلاش کی گنتی: 11633
«کامیابی پر ا»:
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتا دیا کہ بھارت کے خلاف کیے گئے آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کس نے تجویز کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران ’وی نیوز‘ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپریشن کا نام چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے تجویز کیا تھا؟ اس پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میں اسلام نہ صرف اس کا مذہب ہے بلکہ یہ ان کی تربیت کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ ترجمان پاک فوج...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ انڈیا کی پائلٹ کے پاکستان کی حراست میں ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر ہی ہیں تاہم واضح کرتا ہوں کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔ انھوں نے سوال و جواب کے سیشن میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب...
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی ایئر فورس کے ساتھ ہمارا سکور اس وقت 6 صفر ہے، پاکستان کا ائیر ڈیفنس سسٹم مضبوط اور شاندار ہے ،ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوتے تھے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہماری مدد کی اور ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل...
تجارتی معاہدے ملٹی نیشنل (بین الاقوامی) کارپوریشنوں کو غریب و ترقی پذیر حکومتوں کے حقوق پامال کرنے کی اجازت دیتے ہیں… یہ جنوبی امریکن مملکت، کولمبیا کی حکومت کا پیغام ہے جو کرپشن میں لتھڑے تجارتی معاہدوں کے اثرات کو قومی خودمختاری اور آزادی کے لیے بطور ’’قاتل ‘‘ اور ’’خون کی ہولی ‘‘ بیان کرتی ہے۔ اب جدید تاریخ میں کولمبیا کے پہلے لیفٹسٹ صدر، گستاؤ پیترو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں جو ان کے ملک نے امریکا و یورپ کی حکومتوں اور وہاں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ کر رکھے ہیں۔ صدر گستاؤ پیترو کے پاس ایک مضبوط کیس ہے کیونکہ پچھلے دو برس سے امریکا...
وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...

" پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس...
نادرا کے قیام کے بعد سے اس ادارے کا رویہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز رہا ہے۔ بالخصوص ان افراد کے خلاف جنہوں نے پاکستان کے قیام میں اپنی عزت آبرو جان و مال سب کچھ قربان کر دیا اور اپنے اجداد کے لہو سے اس پاک وطن کی آبیاری کی ۔ تاریخ پاکستان اس بات کی گواہ ہے کہ اگر 1946 میں بہار کے فسادات نہ ہوتے تو آج دنیا کے نقشے پر پاکستان بھی نہ ہوتا ، اس سال بہار میں بہار کے مسلمانوں نے بے مثال قربانیاں دیں ، ہزاروں مسلمانان بہار نے اس وطن کی آزادی کی جنگ کو اپنے لہو سے سرخرو کیا ۔ 1946 میں بہار کے مسلمانوں نے جو تاریخ ساز...
بھارت میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کے ملبے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں کرین کے ذریعے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ تصویر یورپ کی معروف دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ ”بلغاریہ ملٹری ریویو“ نے جاری کی ہے۔ تصویر میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ملبہ ٹوٹا ہوا اور سیاہ رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر دھماکے یا شدید آگ کی شدت کی علامت ہو سکتی ہے۔ تصویر کی باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ملبہ غالباً رافیل لڑاکا طیارے کا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہے۔ رافیل طیارے کو فرانس سے بھارت میں اسلحے کی فراہمی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے اپنے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے فتح سے نوازا، خاص طور پر نوجوانوں کے شکرگزار ہیں جو سوشل میڈیا پر فرنٹ لائن سولجر اور سائبر جنگجو بن کر پاکستان کیلئے لڑے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران کی میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کےباعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے...
شیخ زید بن سلطان النہیان ایئرپورٹ کی تعمیر متحدہ عرب امارات کی فنڈنگ سے ہوئی تھی—فوٹو اسکرین گریپ بھارت نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کی علامت اور غیر فوجی ایئر پورٹ شیخ زید بن سلطان النہیان ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق رحیم یار خان ایئرپورٹ 17 مئی کی رات 11:59 بجے تک رن وے کے مرمتی کام کی وجہ سے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ بھارت کے حملے سےشیخ زید بن سلطان النہیان ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور رن وے کو نقصان ہوا ہے۔ 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں تسلیم کر لیابھارتی جارحیت کا منہ...
اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا کہ پاک فوج نے جس مدبرانہ اور دانشمندانہ انداز میں دشمن ملک کو جواب دیا اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ کامیاب جواب دینے اور دشمن کو شکست سے دو چار کرنے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اتوار کے روز صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں علماء اور اکابرین و عمائدین بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں کے علماء اور عمائدین نے بھرپور شرکت کی اور ملک عزیز پاکستان کی موجودہ حالات پر گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا کہ پاک فوج نے جس مدبرانہ اور دانشمندانہ...
پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے۔ پاک فوج بھارت کیخلاف فاتح کے طور پر ابھری ہے،پورا ملک اور عوام بھارت کیخلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کو احساس ہوا ہوگا پاکستان کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے زیادہ ہے،مودی سرکار کی حکمتِ عملی ناکام رہی۔بھارت نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کن کارروائی میں ناکام رہا۔الجزیرہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔دفاعی ماہرین کہتے ہیں پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا،پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا،بھارت نے امریکا سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔

قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بُنْیانٌ مَّرْصُوْص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے، پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے...
کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی کیجانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ عدل، شفافیت، آئین کی بالادستی اور عوامی قیادت کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے "سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی...
اپنے بیان میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔ اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے، اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی...
پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔ پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘’ افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا...
بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری جنگ 10 مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئی۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔او آئی سی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے...
تقریب سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے اور حالیہ کامیاب کارروائی دشمن کے عزائم کے لیے واضح پیغام ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر...
خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 دن فوجی تصادم جاری رہنے کے بعد ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کا دنیا بھر کے ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات پر حملے روکنے اور “مکمل جنگ بندی” پر اتفاق کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی ثالثی میں ہونے والی ایک طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ جےڈی وینس، مارکوروبیو نے پاک بھارت جنگ بندی...
ٹیلی گراف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاک فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔ برطانوی جریدے بی بی سی نے لکھا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی، اربوں...
ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ خود ارادیت دیا جانا چاہیئے، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حالیہ سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کو ترجیح دی ہے، جبکہ بھارتی جارحیت اور جنگی عزائم کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نہ صرف قوم بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان کی جانب سے رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل نے جواب دیا ہے کہ ’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے ایئرمارشل اے کے بھارتی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رفال طیارے گرائے گئے ہیں، کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟‘ ان سوالات کے جواب میں انڈین ایئرمارشل اے کے بھارتی نے جواب دیا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ سوال کیا ہے، ہم لڑائی کی حالت میں ہیں...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور بچوں و خاندانوں کے مصائب کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مقتی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور اس دوران جی ایم سی بارہمولہ میں زخمیوں سے ملاقات کی جو گزشتہ دنوں اوڑی میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیز فائر ہوا ہے یہ کافی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ دنوں اوڑی کے علاوہ دیگر مقامات پر جو نقصان ہوا ہے، اس سے غریب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ...
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دور رس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں...
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا،...
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی، اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے “تضحیک آمیز شکست” ہے۔ ٹیلی گراف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاک فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے ہوا...

دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی
دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل...
ہارون اختر—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ قوم کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں ہارون اختر نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی، ہمارے بہادر فوجیوں نے ملک کی سالمیت اور خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ہارون اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال کارکردگی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔
شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو گھس کر مارا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا پاک فضائیہ کو مان گئی ہے، رافیل آج تک کسی نے نہیں گرایا، فرانس کو رافیل کی فکر پڑ گئی، انڈیا کو لاہور میں ناشتے کا شوق تھا، پاک فضائیہ نے تمام کھانے انڈیا میں ہی پہنچا دیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب بھارت کبھی بھول نہیں پائے گا،...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا جب کہ پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے کہا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل رہی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج ہے اور اسے اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے،ٹیلی گراف نے کہا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست" ہے، پاک فضائیہ، فضاؤں کی...
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری جنگ 10 مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئی۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئی Post Views: 4
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر...
سٹی 42 : آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات کی جانب سے افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرافواجِ پاکستان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر اداکار عمران اشرف نے...
پاک بھارت جنگ بندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا بیان آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری جنگ 10 مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئی۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔او آئی سی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرنے والے...
—فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے یو این کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے جنگ بندی کے معاہدے پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این کا بیان جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو خطے کے امن کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن و علاقائی استحکام میں کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ حساس انٹیلی جنس، امریکی نائب صدر نے مودی پر سیز فائر کیلئے...
بلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی، جس میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی ہے، کراچی سے کشمیر تک ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعرے بلند کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر پاک افواج اور قوم کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاک فوج سے یکجہتی کیلئے...
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں کردار ادا کیا، ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
اسلام آباد:بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے جبکہ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شمالی وزیرستان باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چینی صدر شی جن پھنگ نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے ۔ صدر شی نے تقریباً 20 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین-روس تعلقات مضبوط ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کو چیلنج نہیں کیا سکتا اور دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے۔اتوار کے روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وانگ ای کا کہنا تھا کہ اس دورے کی سب سے اہم سیاسی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جدید دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہیں ، جس نے...

چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
بیجنگ : چینی – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور متعلقہ علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4

بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ
بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید...
کلیم اخترَ: ایف بی آرکاعارضی بنیادوں پرایم آئی ایس آفیسرکی آسامیاں پُرکرنےکافیصلہ کر لیا۔ 2سال کیلئےکنٹرکٹ بیس پرپاکستان کسٹمزسروس میں81سیٹوں پربھرتیاں ہونگی،کم ازکم بیچولرکمپیوٹرسائنس کی ڈگری والےخواہشمندامیدواردرخواستیں جمع کرائیں،پنجاب41،سندھ16،کےپی9اوربلوچستان سے5آسامیوں پربھرتیاں ہوں گی۔ امیدواران آن لائن جاب پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے،ابتدائی طور پر سگریننگ ٹیسٹ لیا جائے گا،سگریننگ ٹیسٹ کی بنیاد پر شاٹ لسٹ کر کے انٹرویو کا آخری مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن...
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین — فائل فوٹو وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور قوم نے اتحاد کی قوت سے مکار دشمن کو خاک میں ملا دیا۔چوہدری شافع حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر افواج نے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سیز فائر پر مجبور ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مودی حکومت کی مکاری اور امن دشمنی دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی۔اُنہوں نے کہا کہ وطن کے لیے جان دینے والے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر انہوں مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔
سٹی 42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ، : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ، بتا دیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر کے بیان پراظہار تشکر کیا ہے،وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے صدرٹرمپ کی پیشکش کو سراہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہجنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں،عشروں سے پاک امریکا قریبی شراکت دار رہے ہیں،دونوں ملکوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کیلئے ملکر کام کیا،وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے۔ جکارتہ ؛ شمالی سماٹرا میں 6شدت کا زلزلہ I am extremely grateful to President Trump for his pathbreaking leadership and commitment to global peace and...
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
صوفیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے بلغاریہ ملٹری ریویو کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی جوابی حملے میں ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے، آدم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس، سخوئی سکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہم ایئر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا، پاکستان نے ہائپر سونک، جے ایف 17 تھنڈر میں لگایا ہے تو پاک فضائیہ کے حملے کی صلاحیت...
ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت کو منوا لیا ہے ہم اپنی فوج کی وطن دوستی اور وطن سے محبت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے طیارے مار گرائے ہیں اس سے بھی پوری دنیا میں پاک فوج کا نام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان بشارت عباس قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلی اور بار بار ڈرون حملوں پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہندوستان پرحملہ کر کے پاکستانیوں کے دل...
آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران “آپریشن بنیان المرصوص” میں پاک بحریہ نے مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زبردست حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر انداز میں محدود کیے رکھا۔ بھارتی بحریہ اپنے تمام تر وسائل کے باوجود جنوبی محاذ پر پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔پاک بحریہ کی ہمہ وقت موجودگی اور مسلسل نگرانی کے باعث بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جنگی جہاز یا ائیرکرافٹ پاکستان کی سمندری حدود کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔بھارتی بحریہ کا فخر، ائیرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت، بھی پاک بحریہ کی...
آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر اظہاریکجہتی ریلیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے سرشار عوام نے افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ لکی مروت میں فتح کی خوشی...
کومل اسلم : پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد متن کے مطابق ایوان پاک فضائیہ کی بے مثال عسکری مہارت ،پیشہ ورانہ چابک دستی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،آپریشن "بنیان مرصوص" دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی سنہری مثال ہے،پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی،پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے،قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ ...
پاکستان کی اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کنگنا پر کڑی تنقید کی ہے اور بھارت کی انتہا پسند اینٹی مسلم اداکارہ اور سیاستدان کو آئینہ دکھایا ہے۔ حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہریتھک روشن نے کنگنا کو "صحیح لات ماری”، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا‘۔ انہوں نے کنگنا کو "چھپکلی” جیسے الفاظ سے بھی پکارا۔ اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ مزید...
پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی تاریخی کامیابی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک بھر میں جشن کا سماں، مختلف شہروں میں عوام نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شمالی وزیرستان، باجوڑ، چترال، پشاور، مردان، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ، مہمند، اور قلعہ بالا حصار سمیت ملک کے کونے کونے میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور...
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی...
آپریشن بنیان مرصوص---فائل فوٹو عوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے جوش و جذبے اور خوشی کا مسلسل اظہار کیا جارہا ہے۔ ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، بھارتی صحافیوں کی میڈیا پر دہائیپاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ صارفین افواج پاکستان، میزائلوں اور جنگی طیاروں کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین پاک افواج کے بھارت کو زبردست اور منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین بھارتی میڈیا...
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کوملنے والی’خطرناک خفیہ اطلاع‘ کیا تھی جس نے انڈیا کو جنگ بندی پر مجبور کیا؟ جس کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے دونوں ممالک کی طرف سے جنگ بند کردی گئی۔ دوسری جانب ایکس پر انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان نے فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے...
پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ بھارت کو جنگ میں ایک بار پھر دھول چٹانے پر وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے اظہار تشکر کیا، صدر استحکام پاکستان پارٹی نے پاک فضائیہ و مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن چاروں شانے چت ہوگیا، آج بے مثال کامیابی پر سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔ صدر...
لاہور: دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا اور پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مسلح افواج کے نمائندگان کی جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا گیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 6 اور7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور...
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33...
اسلام آباد: پاک فضائی کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بھی منظر عام پر آگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9مئی 2025 کو جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ...
بھارت نے ہفتہ اور اتوار کو بگلیہار اور سلال ڈیموں کے دروازے کھول دیے، جس سے دریائے چناب کا پانی بڑھ گیا۔ VIDEO | Jammu and Kashmir: Several gates of Baglihar Dam, built on Chenab river in Ramban, were seen open this morning. #BagliharDam #chenab pic.twitter.com/cN3lQZwD5B — Press Trust of India (@PTI_News) May 11, 2025 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، نئی دہلی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بگلیہار ڈیم کے دو دروازے کھول دیے۔ اس کے علاوہ بھارت نے اتوار کو ریاسی میں سلال ڈیم کے کئی دروازے بھی کھول دیے۔ دروازے کھلنے سے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب ملا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کے آسرے پر...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے شیر دل سپوت پاکستانی ماؤں کی مثالی تربیت کا ثمر ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن پر کہا کہ آج ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی تربیت گاہ اور قومی کردار سازی کا مرکز ہے۔ ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔ انہوں...
کیف: یوکرین، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے رہنماؤں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے 30 دن کی جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے۔ اس مطالبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے امریکی صدر سے فون پر بھی بات کی۔ اسٹارمر نے کہا: "اب مزید کوئی اگر مگر نہیں، اگر روس امن چاہتا ہے تو یہ موقع ہے۔" فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکا اور یورپ مل کر روس پر "زبردست پابندیاں" عائد کریں گے۔ کریملن نے اس پیشکش کو...
کبریائی صرف میرے رب کے لئے ہے۔ قرآن نے انبیا علیہم السلام اور غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی عزت و وقار کا وعدہ کیا ہے۔ حدیث پاک کے مطابق جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ مضطرب دلوں کو قرار آیا۔ پاکستان کے بدخواہ ایک بار پھر رسوا ہوئے۔مسلمان امن پسند ہوتا ہے۔ شر پھیلانے کے لیے ہتھیار نہیں اٹھاتا بلکہ شر پسندوں کا ہاتھ روکنے کے لیے شمشیر بکف میدان جہاد میں اترتا ہے۔ ازلی دشمن بھارت کے شر نے بالاخر پاکستان کو جنگی زبان میں جواب دینے پر مجبور کر دیا۔ دنیا شاہد ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اور شر تمام حدیں پار کرتا رہا۔ اپنے سیاحوں کو دہشت گردی کے ڈرامے میں مار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف صحافی ،تجزیہ کار اور کالم نگار انصار عباسی نے لکھا ہے کہ سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے...

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا یومِ تشکر کے اعلان کا خیر مقدم، آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آج کے دن کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی سلامتی پر متفق رہیں اور اسی قومی...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بہتر کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام...

کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بالی وڈ اداکار عامر خان اور سیف علی خان کا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر بیان سامنے آگیا۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، تاہم پاکستان کی شاندار جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو گھنٹے ٹیکنے پڑے اور بالآخر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس تمام عرصے کے دوران پاک-بھارت کشیدگی کے سبب کھیل کے شعبے کے علاوہ شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی، پاکستانی فنکاروں کے بھارتی پراجیکٹس پر پابندی عائد کردی گئی، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کردیا گیا۔ دوسری جانب بالی وڈ انڈسٹری میں مسلمان فنکاروں پر بھی...
ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ٹام کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ مداح اسے ہوشیار کہنے پر مجبور ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسبل دی فائنل ریکوننگ رواں برس کی متوقع اور اہم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی پروموشن جمعرات کی شام کوریا کے دارالحکومت سیول میں پریس کانفرنس کے ذریعے کی، وہ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی ممالک میں بننے والی فلموں پر ٹیرف سے متعلقہ سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ رپورٹر نے اُن سے پوچھا کہ میں نے یہ فلم دیکھی ہے، اسے افریقا سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آپ...
مغربی کنارے میں ایک جوان فلسطینی شہری کو غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالنے سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج نے سفاک اسرائیلی رژیم کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان مسلح تھا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی مغربی علاقے میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے قابض صیہونیوں کے جھوٹے دعووں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی اس...

مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام
مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ صدر...
پاک بھارت سیزفائر کے اعلان کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیانات سامنے آگئے۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری افواج نے بہادری کی وہ داستانیں رقم کی ہیں جنھیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج کی امن و امان اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ سابق کرکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ...