لاہور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور:
مصطفی آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او سید شبہیہ رضا کے مطابق اسد، عامر، احمد وغیرہ کی فائرنگ سے بلال یسین جاں بحق ہوا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔
لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی، مقتول کے بھائی محمد ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد، عامر اور احمد وغیرہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللّٰہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللّٰہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔