کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
---فائل فوٹوز
کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے، صوبے کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بارکھان، کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ائیر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے قریب ترین ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔طیارے کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے۔