وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج

مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔

اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے، اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق عازمین حج کے لیے ایک محفوظ اور باقاعدہ حج کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل نکات پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے:

کسی بھی ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ ترین منظوری کی تصدیق کریں۔

منظور شدہ منظمین کی فہرست اور اپنے کوائف کی تصدیق کے لیے وزارت کی درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں:

http://pvt-inquiry.

hajjinfo.org

سوشل میڈیا یا دیگر غیر رسمی ذرائع پر دی جانے والی غیر مصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے تمام منظمین (Hajj Cluster Companies) کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرکاری طور پر تصدیق شدہ کوٹے سے زائد کسی بھی عازمِ حج کی بکنگ نہ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں وزارت کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ وزارت ایک شفاف، ذمہ دار اور مربوط حج آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ تمام انتظامات حج پالیسی اور سعودی عرب کے قواعد و ضوابط کے مطابق انجام پا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان حج حج اسکیم نجی حج پیکیج وزرات مذہبی امور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان حج اسکیم نجی حج پیکیج وزرات مذہبی امور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے کے لیے

پڑھیں:

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1447 ہجری کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند نظر آنے کے سرکاری اعلان سے مشروط ہوگی۔

صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ یکم محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا دن ہوتا ہے اور اس دن کو اسلامی سال کی ابتدا کے طور پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کے افراد اس موقع پر عبادات، مجالس، اور دیگر مذہبی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں۔

محکمہ داخلہ اور مذہبی امور کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ، ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عزاداری اور مذہبی اجتماعات کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں اور امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور پاکستان کا باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر اظہارِ اطمینان
  •  مون سون بارشیں: چیف سیکرٹری پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • بیت المقدس کے مقدس مقامات 12 روز بعد زائرین کیلئے کھول دیے گئے
  • پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
  • ایس سی او کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں اور وزرائے دفاع کے اجلاس میں سلامتی سے متعلق امور پر غور
  • بھارتی کرنل سے رابطے میں رہنے والے ’را‘ کے 4 ایجنٹ گرفتار
  • ایران اسرائیل تنازع کے درمیان چین کی ’محتاط‘ سفارتکاری
  • ایران اسرائیل جنگ، پس پردہ عوامل، اسباب و نتائج، ماہر عالمی امور ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی انٹرویو
  • موجودہ امریکہ سابق صدر جمی کارٹر کی نظر میں
  • یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان