2025-05-12@00:53:07 GMT
تلاش کی گنتی: 151
«وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی»:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو، کشیدگی میں کمی کیلئے پاک بھارت براہ راست رابطے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتہ کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورت حال ، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نےبھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ بھی بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے کو دوبارہ قائم کرنے پر زور دیا۔(جاری ہے) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش بھی کی۔پاکستان...
مظاہرین نے بی بی سی شرم کرو، اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو، نسل کشی کے خلاف یہودی اور خون آلود بی بی سی جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بی بی سی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کو جواب دہی سے بچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں سرگرم فلسطینی حامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بی بی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ غزہ میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کو چھپا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بی بی سی کی عمارت پورٹ لینڈ پلیس پر ہونے والے اس ہنگامی مظاہرے میں درجنوں مظاہرین شریک ہوئے جنہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین...

پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
پاک بھارت کشیدگی،محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہبھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو ڈورنز...
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری اہم ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کو موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے ہونے والی ڈرونز دہشت گردی پر بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پاکستان نے مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت درجنوں ڈرونز مار گرائے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان وزیر داخلہ کا کہنا تھا ک خطے میں پیدا...

کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے؟ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت...
---فائل فوٹو بھارت سے ممکنہ فضائی حملے یا مسلح تصادم کے خدشے پر پنجاب حکومت نے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔پنجاب حکومت کے جاری کردہ اعلامیے میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں پُر سکون رہیں، گھبراہٹ سے گریز، احتیاطی اقدامات اپنائیں اور اپنے آس پاس کے کمزور افراد کی مدد کریں، سرکاری اداروں یا کمیونٹی الرٹس سے باخبر رہیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کسی محفوظ اور بغیر کھڑکی والے کمرے (تہہ خانہ یا اندرونی کمرے) کو ہنگامی صورتحال کے لیے مخصوص کریں۔اس کے ساتھ ایک ایمرجنسی کٹ تیار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جس میں ابتدائی طبی امداد...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 8 مئی کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں وار بک کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یوا جس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام اداروں کو وار بک رولز کے تحت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ...
ہیلنسکی(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔ فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا...
لاہور(نیوز ڈیسک)ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد سرکاری افسران کی چھٹیوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، منسوخی کا نوٹیفکیشن فوری نافذالعمل ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کو فوری مراسلہ جاری کرتے ہوئے ”ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ“ جاری کرنے کی سفارش کی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی طبی مراکز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے...
فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔ فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے باعث فی الحال کمرشل پروازوں پر...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی مینول نے پاک بھارت جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے، تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں...

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات، جنگی جنون اور پاکستان کی تیاری ،صورتحال سنگین، اگلے 72 گھنٹے اہم قرار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، تاہم پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد اس واقعے میں کسی بھی طور پر ملوث نہیں۔ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر بھارت چاہے تو واقعے کی شفاف تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی طرف سے امن کے پیغامات کے باوجود بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیکیورٹی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر حملے کی راہ تلاش کر رہی ہے۔ تاہم، پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کےلیے مسئلہ ہے، قوم ملک کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔ قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورقومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں توقع تھی قرارداد آئے گی اور موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی، نہ وزیراعظم، نہ وزیر خارجہ اور نہ ہی کوئی اہم وزیر ایوان میں موجود تھا۔جے یو آئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملائیشیانے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے...
شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں، بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ڈپٹی وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا...
پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقعے پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقع پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان و بھارت کے تناظر میں ممکنہ مضمرات پر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، حالیہ سفارتی اقدامات اور ریاست کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اس بریفنگ کا مقصد موجودہ چیلنجز کے حوالے سے قومی سطح پر ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی قیادت کو...
نجی ٹی وی کے مطابق واٹکنز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ثبوت کی عدم موجودگی کے باوجود بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر اوباما کی پالیسی مشیر اور عالمی امور کے ماہر لیری اے واٹکنز نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور رویے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ واٹکنز نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جنگی پالیسیوں کی راہ اختیار کر لی ہے اور اس کے وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کے ثبوت فراہم کرنے کا وعدہ تو کیا، مگر عالمی برادری کو کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔ ...
JERUSALEM: اسرائیل میں یروشلم کے مضافات میں جنگلات پر بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو بے دخل کردیا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی مدد کی اپیل کردی گئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی پر جاری فوٹیجز میں دیکھایا گیا ہے کہ یروشلم سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی شاہراہ میں سفر کرنے والے اسرائیلی آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور دھوئیں سے اطراف کا پہاڑی علاقہ ڈھک گیا ہے۔ اسرائیل...
پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان ،افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کا کابل دورہ کیا ،افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کی کابل آمد اور امیر خان متقی سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت پہلگام حملے کا الزام درپردہ پاکستان پرلگا کر خطے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اور سفارتی امور کے علاوہ “حالیہ علاقائی سیاسی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے بھارت کو افغانستان میں...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی...
پاکستان کا عالمی ہاکی میں اہم مقام،بہتری کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی: فلورس جان بویلینڈر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (راجہ ذیشان)ہالینڈ کے ہاکی لیجنڈ فلورس جان بویلینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہاکی کی ترقی کیلے اقدامات کرنے ہونگے ، پاکستان ٹیم اسوقت بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس نہیں کھیل رہی، پاکستان اور ہالینڈ ہاکی سے جڑے ہوے ہیں۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں نوجوان بچوں کو ہاکی ٹریننگ کے بعد پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکیل، وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی، ڈاریکٹر سپورٹس ایج ای سی جاوید میمن،اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے فلورس جان بویلینڈر نے کہا کہ...
روس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعمیری بات چیت کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے۔ نائب روسی وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو اور ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی کے درمیان ملاقات کے بعد روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے دونوں فریقین سے تحمل اور تعمیری بات چیت کی اپیل کی ہے جس کا مقصد اختلافات کا پرامن حل ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش ملاقات کے دوران، فریقین نے روس پاکستان بات چیت کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں کی اور پاک بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یک طرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) پیر 28 اپریل کو ڈی ڈبلیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے پاکستان پر موسمیاتی دباؤ اور بھارت کے ساتھ واٹر ٹریٹی کے تنازعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ''یہ تاثر کیسا ہے کہ ایک ایسا ملک جو ہم سے سات گنا بڑا ہے، ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک جس کے ساتھ ہم پہلے ہی ماضی میں جنگیں لڑ چکے ہیں، ملین لوگوں کی لائف لائن کاٹنے کی دھمکی دے رہا ہے؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی 'موسمیاتی دباؤ‘ کا...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حالیہ پہلگام حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو 100 جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔ اس اسلحہ فراہمی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ میزائل انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور پاکستان کی فوجی تیاریوں کو ایک نیا انداز بخشیں گے۔ اگرچہ ان میزائلوں کی مکمل تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں، لیکن ماہرین اسے خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کشمیر...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایوان بالامیں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام واقعہ میں بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے اور بنے بنیادالزامات عائدکرنے پر قومی اتحاداوریکجہتی کابے مثال مظاہرہ کیاگیااور سینیٹ میں بھارت کے خلاف متفقہ قراردادمنظورکی گئی،پاکستان تحریک انصاف نے حکمران اتحادسے شدیداختلافات اورعمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود پہلی بارقومی ایشوبالخصوص بھارت کے خلاف قراردادپربھرپورساتھ دیااوربھارت کو یہ پیغام دیاکہ اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحدہے،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں متفقہ قراردادمنظورکرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو سراہااور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے ایوان کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ کوئی منصوبہ ہے، جب پیشکش ہوگی تب ہم دیکھیں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر سفارتی نوٹ کو مسترد کرتا ہے، سندھ طاس پر ہمارا موقف اور پالیسی غیر مبہم اور واضح ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ہماری لائف لائن ہے اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے خود ساختہ نتیجے پر چھلانگ لگائی، یہ انتہائی بدقسمت عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک واقعہ پر بھارت فوری اوور ڈرائیو پر نکل گیا ہے۔ بھارتی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے انڈیا میں تعینات رہنے والے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نئی دہلی کچھ دنوں کے اندر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ عبدالباسط نے 2016 کے اُڑی اور 2019 کے پلوامہ حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بہار میں دیے گئے خطاب کے لہجے سے سرحد پار فوجی حملے یا دیگر ٹھوس اقدامات کا اشارہ ملتا ہے۔ "یہ کارروائی کنٹرول لائن پر ہو سکتی ہے، ہمارے حصے میں، اور پھر وہ بڑے دعوے کریں گے کہ انہوں نے لانچ پیڈز اور دہشت...
سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ کے پنجاب کے کسانوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہے ہیں، وہ اپنی کارکردگی بتائیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسان کے فکر ہے، پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ میں کاشت کار نہیں ہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر...
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کے عزم کی غمازی کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں ایسٹر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کرنے والی واشنگٹن ڈی سی کی معروف تنظیم آل نیبرز ایسوسی ایشن اور سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، مذہبی رہنماؤں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی خصوصاً مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری زیب عالم خان نے انجام دیے۔ ...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔ یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔ وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں...

حکومتی سرپرستی سے پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے' نجم مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ ہمارے پاس وفاقی حکومت کو گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہوزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا...
اسلام آباد:وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔ یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔ وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں ان کی ملاقاتیں چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور دیگر ہم منصب قائدین سے بھی شیڈول ہیں۔ امریکا...
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے کہا ہے کہ مستقبل میں عالمگیر وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔(جاری ہے) ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے ایک بیان میں کہاکہ تین سالوں کی پیش رفت کے بعد اور ایک آخری میراتھن سیشن کے بعد، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر میں مندوبین نے بالآخرمستقبل میں عالمگیر وبائوں سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق ایک تاریخی معاہدے کے متن پر اتفاق کیاجس کا مقصد کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا کے دوران کی گئی غلطیوں کے اعادے سے بچنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس معاہدے پر اتفاق رائے تک پہنچنے کا مقصد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سوڈان کے لوگوں کی تکالیف کو نظرانداز نہ کرے اور ملک میں متحارب عسکری دھڑوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکی جائے۔ملک میں جاری خانہ جنگی کو دو سال مکمل ہونے پر سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سوڈان میں غیرملکی مداخلت اور اسلحے و جنگجوؤں کی آمد کے باعث تشدد اور انسانی بحران طوالت و شدت اختیار کر رہا ہے۔ Tweet URL انہوں نے متحارب فریقین پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ سوڈان کے بحران کو دوام دینے کے بجائے وہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیسومل کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ انسانیت کا درس دینے والوں کا غزہ میں اسرائیلی بربریت نظر نہیں آتی، ہمیں مذہبی ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو مذہبی فسادات کرنے کی کوشش کریں گے ان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت مذہبی امور و انٹرفیتھ ہارمنی کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کیلئے...

بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ ’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘ تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔ یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات ’مذہبی رسومات کی...
لاہور: نجی ہوتل میں انٹرفیتھ ہم آہنگی کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور نوروز کی مشترکہ خوشیاں منائی گئیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کر دی۔ فیسز پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی مختلف مذہبی و ثقافتی برادریوں نے شرکت کر کے انٹرفیتھ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس منفرد تقریب کو پاکستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور...
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کیجانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے...
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دےدیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دےدیا ہے۔ شہباز شریف نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کے چیئرمین سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، کمیٹی کے دیگر اراکین میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ...
ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد — فائل فوٹو پاکستان کے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.5 قبرستان، چکرا گوٹھ میں کی جائے گی۔ ملک میں 8 کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئےاسلام آ باد پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک... پروفیسر ہارون نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں ذہنی صحت...
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ سندھ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی کینال نہیں بنے گی۔ چار اپریل کو بھٹو کی برسی کے موقع پر کینالوں کا معاملہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی بنیادوں پر امداد کی مکمل بحالی اور غزہ کے محاصرے کا مکمل خاتمہ کرائے، غزہ سے ضروری اسرائیلی انخلا مسجد اقصی میں عبادت کی آزادی اور فلسطین کی مکمل آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعۃ المبارک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے۔ تمام سفارتی مشن اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کریں، غزہ و دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت...

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی زیر صدارت سرکاری حکام اور پرائیویٹ حج گروپ یونین کا مشترکہ اجلاس
عثمان خان : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف کی زیرصدارت دفتر حج مشن پاکستان مکہ مکرمہ میں سرکاری حکام اور پرائیوٹ حج گروپ یونین ہوپ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سے سرکاری حج سکیم اور پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کرام کے لئے انتظامات اور سہولیات فراہمی پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو سعودی عرب میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی وفاقی وزیر کی پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو درپیش مسائل سعودی حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ، قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا...
NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
منہاج القرآن کے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ آپ ؑکی شہادت نے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ دنیا کی فانی خواہشات کے بجائے آخرت کی کامیابی کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ حضرت علی ؑکی زندگی میں ہمیں بے شمار ایسے اصول ملتے ہیں جو آج بھی ہماری اجتماعی زندگی کیلئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف سے عشق الٰہی اور لذت توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نافرمانیاں بڑھ جائیں تو رحمتیں اور برکتیں اُٹھ جاتی ہیں۔ اُمت آج ایسے ہی المیہ سے دو چار ہے۔ رمضان...
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کا رجحان پنپ رہا ہے، اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام...
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے اگر ملک کا معاملہ ہو تو ہم غیر مشروط حمایت کریں گے ۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ایک ایک ہی ٹاسک دیا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہے۔ مسائل کا حل صرف مذاکرات،بات چیت شرائط پر نہیں ہوتی۔ وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس کا کہیں گے تو ایوان حاضر ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیشن نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔ اس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آبادی پر جبر اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے جنسی بدسلوکی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیل نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کمیشن کو متعصب قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ کے کمیشن پر دیگر فریقوں کے مقابلے میں اسرائیل کے لیے مختلف معیارات کا اطلاق کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس کمیشن کی آج تیرہ مارچ بروز جمعرات جاری کردہ رپورٹ...
سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا...
سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا۔ سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 ) ایونسن آٹومیشن اور کنٹرول سلوشنز فراہم کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ، اپنے سال کے آخر کے مالیاتی اہداف کو عبور کرنے کے لیے تیار ہے جو کہ ایک مضبوط آرڈر پائپ لائن اور بہتر آمدنی کے سلسلے کے ذریعے کارفرما ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایونسن کی مضبوط آرڈر پائپ لائن جس کی اس وقت قیمت 62 ملین ڈالر ہے اس کی متوقع ترقی کے لیے کلیدی ہے، جو سال کے آخر میں مالی اہداف کو پورا کرنے کی اس کی صلاحیت کو تقویت دیتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی متعدد خطوں میں نئے معاہدوں اور منصوبوں کی مسلسل آمد کے ساتھ آٹومیشن اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے مولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاں جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے، پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی...
کانفرنس میں شرکاء نے فلسطینی عوام اور انکی سرزمین پر ثابت قدمی کی حمایت کی۔ اسکے علاوہ انکی نقل مکانی اور تباہی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی سامنے آیا۔ اسلام ٹائمز۔ مکہ میں ہونے والی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن میں اسٹریٹجک پلان کا اعلان کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالم اسلام کے علمائے کرام اور مفتیان نے اسلامی فکری ہم آہنگی انسائیکلوپیڈیا کی منظوری دیتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے درمیان پل کی بنیاد سمجھی جانے والی دستاویز اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی ہے۔ شرکاء نے سعودی وزارت دفاع کے فکری تحفظ کے مرکز کی طرف سے تیار کردہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک انٹلیکچوئل ہارمونی جاری کیا، جس کی تکمیل میں 60 علمائے دین نے حصہ لیا...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںماه رمضان اور تدبر قرآن پروگرام دین و دنیا عنوان: ماه رمضان اور تدبر قرآن مهمان:حجه السلام والمسلمین سید علی عباس میزبان: محمد سبطین علوی تاریخ: 7 مارچ 2025 موضوعات گفتگو: 1️⃣ تدبرِ قرآن سے کیا مراد ہے، اور یہ تلاوت سے کس طرح مختلف ہے؟ 2️⃣ قرآن میں تدبر کرنے کی خود قرآن میں کیا ترغیب دی گئی ہے؟ (مثلاً: أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ...
ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ این آئی ایچ کی ایڈوائزری کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور شمالی علاقوں میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈینگی وائرس گرم اور مرطوب موسم میں تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ادارے نے حکام اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 2024 میں پاکستان میں 28427 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ادارے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025ء میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015ء کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے جب کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی، پچھلے...
فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو فوری انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وزیر...
لاہورمیں رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کے لیے نیا شیڈول نافذالعمل کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سحری و افطاری کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔ سحری کے لےی رات اڑھائی سے لے کر صبح 8 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس ملے گی، افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لے کر رات 10 بجےتک گیس دی جائے گی۔ کمپنی نے رمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 ٹیمیں تشکیل دے دیں، جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔
رمضان المبارک کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سےگیس کی فراہمی کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سحری میں صبح 3 سے 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہےگی، جبکہ دوپہر ساڑھے 3 سےرات 10 بجےتک گیس دستیاب ہوگی۔لاہور: سحر، افطار اور دوپہر کے وقت بلاتعطل گیس فراہم کی جائےگی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کےدوران گیس فراہمی کیلئےنیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسحری وافطاری کےاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجےتک گیس دی جائےگی۔ کمپنی نےرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔ مزیدپڑھیں:رمضان کی آمد پرپمپ مالک نےپیٹرول سستا کردیا
—فائل فوٹو محکمہ سوئی گیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کی بِلاتعطل اور پریشر کے ساتھ فراہمی کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحالکوئٹہ شہر کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال ہوگئی، شہریوں نے سک کا سانس لیا۔ دونوں شہروں میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، دوپہر کو بھی صارفین کو گیس پریشر کے ساتھ دستیاب ہو گی۔سحر و افطار میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ گیس کی عدم دستیابی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔ترجمان کے مطابق سحری و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، سہ پہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ، رات 3 سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی ، صبح 9 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک گیس بند ہو گی، رات 10 سے رات 3 بجے تک گیس بند رکھی جائے گی، مزید :
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی...

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، آج ہر صورت قومی کانفرنس ہو گی: شاہد خاقان، حامد رضا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
DOHA: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی دورہ قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں ‘‘اداراجاتی اصلاحات’’ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن، ڈاکٹر ندیم جاوید، چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف...
آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں فاتح آبدوز سے لانچ کئے گئے والفجر جنگی تارپیڈو نے اپنے ہدف کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔ آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما کے درمیان 4 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ خدا نے مجھے اتنی بار بچایا ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ تو میں صرف تصور ہی کر سکتا ہوں کہ کتنی بار میں بچا ہوں اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا۔ شکریہ خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے۔ ادھر دھنشری ورما نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایمان اور...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سید حسن عالم اسلام کے وہ شہید ہیں، جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے اپنی زندگی استکبار اور اسرائیل سے لڑتے ہوئے گزاری، اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی شہادت کو گلے لگایا۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی...
جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب...
ریاض: وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کیلئے ویژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کے...