بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
جنگی جنون میں گم مودی سرکار، سپاہیوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی، ہتھیاروں کے سائے میں پلتی بھارتی فوج مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
عالمی سطح پر مودی کی جگ ہنسائی اور بھارتی فوجیوں کا مورال زمین بوس ہوگیا، ذہنی دباؤ کے باعث خودکشیوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔
بھارتی فوجی مودی کی جنگی جنونیت کا ایندھن بن گئے، ذہنی دباؤ نے خودکشی پر مجبور کر دیا۔
دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کے افسر نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی، واقعہ ضلع کونڈاگاؤں کے بایانار کیمپ میں اتوار کی رات پیش آیا۔‘‘
ڈی ایس پی کے مطابق افسر دنیش سنگھ چندیل نے کمرے میں خودکشی کی، فائر کی آواز سن کر ساتھی موقع پر پہنچے تو چندیل کی لاش ملی، پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔
دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق 2019 سے جون 2025 تک چھتیس گڑھ میں 177 بھارتی سیکیورٹی اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
مودی کی جنگی جنونیت نے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی ذہنی صحت تباہ کر دی ہے، جنگی حکمت عملیوں میں الجھی مودی سرکار اپنے سپاہیوں کی ذہنی فلاح سے غافل ہے۔
بھارتی فوج میں خودکشیوں کی بڑھتی لہر، مودی سرکار کی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی سرکار کے مطابق
پڑھیں:
آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ یومِ استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔انہوں نے شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔آخر میں انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے شہداء کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔ کشمیری اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں، اور پاکستان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوام کی جانب سے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔