پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے، آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے ہم پرعزم ہیں، آئین کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے، ملک بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں اقلیتوں کہ پاکستان نے کہا
پڑھیں:
بنیان مرصوص کے سائے تلے باغ جلسہ، مسلم کانفرنس کا بھرپور کردار ہو گا، مہرالنساء
مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکرکا کہنا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکر محترمہ مہرالنساء نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلم کانفرنس بحیثیت ریاستی جماعت ہمیشہ امن، سیاسی استحکام، باہمی رواداری اور پاکستان و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن قوتیں یکجا ہو کر پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس ریاست کے عوام کے حقوق کی ضامن اور واحد ریاستی سیاسی قوت ہے جو آزادی، استحکامِ پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد اپنی نظریاتی وابستگی کا ثبوت دینے کے لیے جلسے میں شریک ہوئی اور یہ اجتماع تحریکِ آزادی کشمیر کو کمزور ہونے سے بچانے اور اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کی موجودگی میں پاکستان مخالف ایجنڈے کی تکمیل ناممکن ہے۔
عوام نے باغ جلسہ میں شریک ہو کر یہ پیغام دیا کہ ریاستی عوام تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنے خونِ جگر سے سینچنے کے لیے تیار ہیں۔ محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ راولا کوٹ اور باغ میں منعقدہ کامیاب جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام اور پاک فوج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کی رہنمائی اور حفاظت کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے ذریعے ریاستی عوام کا دل بھی جیتا ہے۔ ان کا وژن اور کردار پاکستان اور کشمیر دونوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس نے کہا کہ ہر شہری نے تحریکِ آزادی کو کمزور ہونے سے بچایا اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اتحاد و اتفاق سے یہ پیغام دیا ہے کہ آزادی کشمیر کے مقدس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔