ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوش خبریاں ملیں گی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور جلد عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی۔ ان کے مطابق ملک اب مزید انتہا پسندی، نفرت اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور ہمیں اجتماعی محنت سے ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اور اسلامی نظریات و ناموسِ رسالت کی حفاظت مسلم لیگ (ن) سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو مذہب کے نام پر قوم میں نفرت یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا نظریہ اتحاد، محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ ہمارا ہدف ملک کو جدید اور مضبوط معیشت کی طرف لے جانا ہے تاکہ غربت کا خاتمہ ہو اور ہر شہری خوش حالی سے ہمکنار ہو۔ ان کے مطابق جب بھی ملک مسلم لیگ (ن) کے حوالے ہوا ہے، ترقی ہوئی ہے، اور جب چھینا گیا تو ملک کمزور ہوا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں بدقسمتی سے ترقی کے سفر کو ہمیشہ سازشوں سے روکا گیا۔ 2022 میں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو دنیا میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان چند ہفتوں میں دیوالیہ ہو جائے گا، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے 12 جماعتوں کو متحد کرکے ملک کو بچانے کا تہیہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مشکل فیصلے کیے، سیاست سے زیادہ ملک کو ترجیح دی، اور صرف دو سال میں معیشت کو استحکام دے کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔ ان کے مطابق پاکستان آج ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے۔
احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ دو سال میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ شرح سود 23 فیصد سے گھٹ کر 11 فیصد پر آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک اب کسی نئے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمیں “معرکہ حق” کے بعد “معرکہ ترقی” جیتنے کے لیے متحد ہونا ہوگا تاکہ پاکستان ایک کامیاب اور مستحکم ملک بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر، خصوصاً بھارت، پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر جو کوئی بھی ایسا کر رہا ہے، وہ ملک کا خیرخواہ نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معیشت کو مضبوط اور عوام کے حالات بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس چوری کے خاتمے، قومی یکجہتی کے فروغ اور ترقی کے تسلسل کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، اور اس فیصلے میں تبدیلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟
اس سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و کشمیر، آزاد خطے کے عوام، مہاجرینِ مقیم پاکستان اور بیرونِ ملک بسنے والے کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے تحت اپنا جمہوری اور سیاسی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور مہاجرینِ مقیم پاکستان میں اپنے نظریات، سیاسی کردار اور عوامی خدمت کی بدولت ایک مقبول اور منظم جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اپوزیشن راجا فاروق حیدر