کوئٹہ محرم الحرام، انتظامیہ بلاتعطل گیس اور بجلی کی فراہمی میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ڈی سی کوئٹہ کو کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی یقین دہانی کے باوجود محرم الحرام کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اس سال انتظامیہ محرم الحرام کے دوران عوام الناس کو بلا تعطل بجلی اور گیس کی فراہمی میں ناکام ہو گئی۔ ایک مہینے قبل ڈپٹی کشمنر کا چارج سنبھالنے والے ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی جانب سے متعدد بار اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے نمائندوں نے شرکت کی اور یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے سلسلے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ تاہم لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجالس عزاء کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے سکیورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ جبکہ رات دس بجے گیس چلی جاتی ہے، جس کے باعث عزادروں کو نذر و نیاز کی تیاری میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کیسکو کو بجلی اور ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی کا پابند کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام بجلی اور گیس کی
پڑھیں:
اسلام آباد، مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند کردیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے مارگلہ ہلز کے 2 سے 5 تک کے ٹریل شہریوں کےلیے بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کےلیے بند رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کی گئی ہیں۔