ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز نے محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عشرہ محرم الحرام 1447 ہجری کے لئے ڈپٹی کمشنرآفس نوشہرو فیروز میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔غلام بشیر ملاح، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کنٹرول روم کے کنٹرول کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران کنٹرول روم پر امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے اورعوامی شکایت وصول کرنے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کے علم میں لائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کنٹرول روم
پڑھیں:
اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پی کے میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والا پرگرام ملتوی کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔