پرامن بقائے باہمی پر کاربند ہیں مگر مسلسل بھارتی اشتعال انگیزیوں سے غافل نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع اور شہدا کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ امن اور تعمیری روابط کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وزیرِاعظم نے شہدا اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی یادداشت میں بہادری، اتحاد اور استقامت کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ثابت کیا کہ قوم اپنی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر 1965، وہ دن جب قوم آسمان بن گئی
انہوں نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص، معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی تزویراتی قیادت میں اپنی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور نئی تاریخ رقم کی۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور جدید بنائے گا اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور پراکسی وار کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ مشن مکمل ہونے تک پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین
وزیرِاعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور انسانی امداد کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔
اپنے پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا کہ معاشی استحکام مضبوط دفاع کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے قوم کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی ترقی، خود انحصاری اور پائیدار خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
6 ستمبر وزیراعظم شہباز شریف یوم دفاع.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف یوم دفاع ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔
پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔