6 ستمبر 1965: کیپٹن اسلام احمد خان سمیت کئی افسران نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
بھارت ہمیشہ سے ہی اس کوشش میں رہا ہے کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے اور ستمبر 1965 میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف جنگ کا محاذ کھول دیا۔
جنگ کے 6 چھٹے روز کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن اسلام احمد خان مقبوضہ کشمیر میں اکھنور میں دیوی پور کے مقام پر بہادری سے لڑتے ہوئے مادر ملت پر قربان ہوئے، میجر فخر عالم خان نے اکھنور میں بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی 14 آرٹلری گنز پر قبضہ کیا، ان کے ٹینک کو دشمن کا گولا لگا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
میجر محمد منیر خان بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے علاقے میں اندر تک چلے گئے اسی دوران انہیں اینٹی ٹینک رائفل کا برسٹ لگا اور نجلے چک کے قریب سینے پر گولی کھا کر جان، جان آفریں کے سپرد کردی۔
میجر محمد سرور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی صفوں کو چیرتے ہوئے اکھنور کی جانب بڑھ رہے تھے مگر جب وہ صرف 6 میل دور تھے تو ان کے ٹینک میں گولا لگنے سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ شہید ہو گئے۔
کیپٹن خالد حمید لودھی تروٹی اور جوڑیاں میں فتح کے جھنڈے لہرانے کے بعد اپنے حتمی ہدف اکھنور کی جانب گامزن تھے مگر دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیپٹن اسلام احمد خان
پڑھیں:
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ