سہ فریقی سیریز: یو اے ای کو افغانستان کیخلاف دلچسپ مقابلے بعد 4 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔
یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آصف خان 40، علی شان شرفو 27، محمد زوہیب 23 اور راہول چوپڑا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، عبداللہ احمدزئی اور فرید احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کی۔
قائم مقام کپتان ابراہیم زدران 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 40، کریم جنت 28 اور محمد اسحاق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گلبدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی بالترتیب 20 اور 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سیریز کا فائنل اتوار 7 ستمبر کو شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔