بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل انسانی حقوق کی مسلسل پامالیاں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن وزارت خارجہ کا پاکستان میں موجود افغان مہاجرین سے متعلق بیان دیکھا ہے، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے حوالے سے جرمنی کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، جرمنی جانے کے منتظر افغان شہریوں کو جلد از جلد پاکستان سے نکالنا چاہیے، جرمنی کو جلد از جلد افغان شہریوں کو جرمنی بلانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اس وقت موجود ہے، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا ہے، اپنی سرزمین اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان نے یہ آپریشن کیا ہے، افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے چین کے وکٹری ڈے کی عسکری پریڈ میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار نے آرمینائی وزیر خارجہ سے مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، اعلامیے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا، اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلی نمائندہ نے رابطہ کیا، انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعظم نے ان کے اظہار افسوس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے میں ہزاروں اموات پر نائب وزیراعظم نے افغان وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، انہوں نے افغانستان میں نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔ترجمان کے مطابق 4 ستمبر کو پاکستان اور جاپان کے مابین باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی یمن میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے رہے ہیں اور ہم اب بھی یمن پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان یمن میں عدن میں راشد العلیمی کی قیادت میں حکومت کو تسلیم کرتا ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے خطے میں عدم استحکام اور جارحیت کی کوشیشوں کی مذمت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر.

.. میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے... ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا