قازقستان کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو 8 اور 9 ستمبر کو بڑے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، اس موقع پر دونوں ممالک بحری تجارت اور سمندری معیشت کے حوالے سے اہم معاہدے کریں گے۔
قازقستان کے وزیر خارجہ مرات نورتلو اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور قازقستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان بحری خدمات کے لیے فری زونز میں سرمایہ کاری پر معاہدے متوقع ہیں۔ پاکستان اور قازقستان ایس آئی ایف سی کے توسط سے پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی شراکت داری کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک بحری تجارتی مذاکرات، مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون کو دستاویزی شکل دیں گے، بندرگاہوں کی ترقی، نقل و حمل اور سمندری معیثت میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات کو عملی شکل دی جاے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قازقستان کے وزیر خارجہ کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ فرماں رواں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، دورہ عوام کے مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا باعث بنے گا۔
وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی