دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔

بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی

افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی کارروائی کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

’تاہم ’فتنہ الخوارج‘ خطے کے لیے خطرہ ہے، اسی لیے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر احتیاط کے ساتھ حملے کیے گئے، اس کے علاوہ پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھی روانہ کی۔‘

یو این ایچ سی آر کے سربراہ کے تبصرے پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کے لیے ویزا پالیسی آسان بناتے ہوئے بڑی تعداد میں ویزے جاری کیے ہیں، پاکستان میں قانونی قیام کے فیصلے کا اختیار صرف پاکستان کو ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر بحال کرے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

شنگھائی تعاون تنظیم پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ تنظیم خطے کے لیے نہایت اہم ہے اور کسی ایک ملک یا گروہ کے خلاف نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 31 اگست سے 3 ستمبر تک شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ایک آئیڈیل تجارتی راستہ ہے۔

مزید پڑھیں:

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ترکیہ، آذربائیجان، روس اور چین سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ گفتگو میں آرمینیا کے ساتھ امن معاہدے کو خوش آئند اور علاقائی امن کے لیے ضروری قرار دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں دونوں ملکوں نے باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں آئندہ 5 نئے کوریڈورز پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو یورپی یونین کے نائب صدر نے کال کر کے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ وزیر خارجہ نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کر کے زلزلوں پر دکھ کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ نے غزہ کے نصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں صحافی بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبی پالیسی اسرائیلی جارحیت بھارت ترجمان دفتر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم طالبان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آبی پالیسی اسرائیلی جارحیت بھارت دفتر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم طالبان شنگھائی تعاون تنظیم ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ نے کا اظہار کیا نے افغان کے ساتھ کہ وزیر کے لیے

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ