کرپشن اور جعلسازی؛ سرکاری افسر سمیت 6 ملزمان ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن، بدعنوانی اور دھوکا دہی میں ملوث سرکاری افسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والوں میں محمد منیر، عابد علی، محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔ ملزم محمد منیر ایف جی ای ایچ ایف میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھا جب کہ دیگر گرفتار ملزمان کرپشن اور دھوکا دہی سے حاصل ہونے والی رقوم کے بینیفشری ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعل سازی اور دھوکا دہی میں کردار ادا کیا۔ ملزمان موضع تھلہ سیداں جی 14 کے سب سیکٹرز میں سپلیمنٹری ایوارڈ آف بلٹ اپ پراپرٹیز (BUPs) میں کرپشن میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے اصل مالکان کو دیے جانے والے بی یو پیز کے ساتھ ساتھ پانچ بی یو پیز پر غیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کو شریک مالک ظاہر کیا۔ جعلی کوائف کی بنیاد پر ان افراد نے بھاری رقوم وصول کیں، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ جعل سازی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں جدید و خود کار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملیر کینٹ جناح ایونیو پر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 2 ہفتے قبل ایکسپائر ہوچکا ہے۔ ادھر بلوچ کالونی پل کے قریب مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے ایک گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے گاڑی کے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔