اسلام آباد:

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل انسانی حقوق کی مسلسل پامالیاں کررہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جرمن وزارت خارجہ کا پاکستان میں موجود افغان مہاجرین سے متعلق بیان دیکھا ہے، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے حوالے سے جرمنی کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، جرمنی جانے کے منتظر افغان شہریوں کو جلد از جلد پاکستان سے نکالنا چاہیے، جرمنی کو جلد از جلد افغان شہریوں کو جرمنی بلانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،  افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اس وقت موجود ہے، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا ہے، اپنی سرزمین اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان نے یہ آپریشن کیا ہے، افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے چین کے وکٹری ڈے کی عسکری پریڈ میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار نے آرمینائی وزیر خارجہ سے مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، اعلامیے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا، اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلی نمائندہ نے رابطہ کیا، انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعظم نے ان کے اظہار افسوس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے میں ہزاروں اموات پر نائب وزیراعظم نے افغان وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، انہوں نے افغانستان میں نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کے مطابق 4 ستمبر کو پاکستان اور جاپان کے مابین باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی یمن میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے رہے ہیں اور ہم اب  بھی یمن پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان یمن میں عدن میں راشد العلیمی کی قیادت میں حکومت کو تسلیم کرتا ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے خطے میں عدم استحکام اور جارحیت کی کوشیشوں کی مذمت کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا