پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے معاملے پر مارچ کر رہی ہے، غزہ امن معاہدے کے موقع پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غزہ میں انسانی امداد بھجوائی، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کی سہولت فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ٹی ایل پی نے مارچ کے لیے کوئی اجازت نہیں لی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے معاملے پر مارچ کر رہی ہے، غزہ امن معاہدے کے موقع پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے غزہ میں انسانی امداد بھجوائی، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کی سہولت فراہم کی۔

طلال چودھری نے کہا کہ فلسطین کے عوام کو بیان بازی نہیں امن چاہئے، ان کے کارکنوں سے شیشے کی گولیاں، کیمیکل، ڈنڈے پکڑے گئے ہیں، یہ احتجاج ہے یا فساد ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن قائم ہو رہا ہے، اب کس لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔؟ فلسطین کو امن اور ان کا حق مل رہا ہے، آپ کو کیا مسئلہ ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ مذہب کے نام پر اشتعال انگیز تقاریر کا کیا مقصد ہے۔؟ اسلام آباد بدامنی، فساد پھیلانے والوں کے لیے نوگو ایریا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ برائے داخلہ طلال چودھری ٹی ایل پی

پڑھیں:

ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ(فائل فوٹو)۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو ایکٹو کیا جا رہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر اس کو بہتر کیا جائے گا، گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے ای چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کے لئے کراچی پولیس کی’’روبوٹ کاریں‘‘ تیار ای چالان، ’’کرے کوئی بھرے کوئی‘‘ کے مصداق

ان کا کہنا تھاکہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، کراچی کو بہتر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو با اختیار کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی؟، پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام ہی ختم کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  •  الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں: طلال چودھری
  • پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
  • آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع
  • جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ
  • جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ
  • ای چالان کراچی والوں کیلئے ، جرمانے کم نہیں ہوں گے، ناصر شاہ کا اعلان
  •  قیادت نے جس وقت بھی کال کی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، جے یو آئی پنجاب
  • ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • الیکشن خلاف ورزی، طلال چودھری پر جرمانہ، اویس لغاری کو نوٹس