ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے باعث جہاں بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں وہیں لائن آف کنٹرول پر بھی دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اور گولہ باری ہورہی ہے، لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، اور انہیں دشمن ملک بھارت کا کوئی خوف نہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا
حویلی کہوٹہ لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ ہے جہاں دوسری طرف دشمن ملک بھارت کی فوج ہے، جہاں سے سول آبادی پر گولہ باری کی جاتی ہے۔
حویلی کہوٹہ کے عوام حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران بھی کسی خوف کا شکار نہیں ہوئے، علاقے میں جہاں دیگر روزمرہ کی سرگرمیاں جاری ہیں، وہیں شادی کی تقریبات بھی بغیر کسی خوف کے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کا مظفرآباد کی مسجد پر پہلا حملہ اور پاک فوج کے آپریشن کا نام ’بُنیان مَرصُوص‘، مماثلت کیا ہے؟
علاقے کے عوام پاک فوج کی جانب سے دشمن ملک بھارت کو منہ توڑ جواب دیے جانے پر خوشی سے سرشار ہیں، اور انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایل او سی حویلی کہوٹہ زندگی رواں دواں فائرنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل او سی حویلی کہوٹہ زندگی رواں دواں فائرنگ وی نیوز
پڑھیں:
ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے، انور مقصود
اسلام آباد:معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا کہ مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ آج پچیس کروڑ لوگ سپاہی بن گئے ہیں، میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، میں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک آبادی اور رقبے سے پہچانے نہیں جاتے، میرے لیے پاکستان اتنا ہی بڑا ہے جتنا ایک بھارتی باشندے کے لیے بھارت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل ہے ، ہم نے پانچ جہاز گرائے اس کی خوشی کم ہے مگر معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، بھارت کا میڈیا کبھی نہیں بدل سکتا۔
انور مقصود نے کہا کہ مودی ووٹوں سے جیتے ہیں مگر شاید اس حادثے کے بعد ان کو عقل آجائے کہ میں مسلمانوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کررہا، زمانہ بدل گیا جنگ کوئی نہیں چاہتا، ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔
معروف شاعر افتخار عارف نے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانیں جہاں بھی ضائع ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف ہیں، پہلگام میں جو بھی ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، ابھی واقع ختم بھی نہیں ہوتا بھارت پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔