بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟

نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی جذبہ ہوتا ہے۔ وہ خاموش مشقت، طویل دن، اور وہ چھوٹے چھوٹے لمحے جو کوئی نہیں دیکھتا مگر دل میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ اب جب میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں ،،،، مگر درست محسوس ہوتا ہے۔ میں نے اسے اپنی پوری جان دی، اور اس نے بدلے میں مجھے میری توقع سے کہیں زیادہ واپس لوٹایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.

kohli)

کوہلی نے لکھا کہ میں شکر گزاری سے بھرے دل کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں، اس کھیل کے لیے، اُن ساتھیوں کے لیے جن کے ساتھ میں نے میدان بانٹا، اور اُن تمام لوگوں کے لیے جنہوں نے میرے سفر کو سراہا اور مجھے پہچان دی۔ میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کو مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھوں گا۔

یاد رہے کہ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی۔ وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت ٹیسٹ کرکٹ راہول ڈریوڈ ریٹائرڈ سچن ٹنڈولکر سنیل گواسکر ورات کوہلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت ٹیسٹ کرکٹ راہول ڈریوڈ ریٹائرڈ سچن ٹنڈولکر سنیل گواسکر ورات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ کوہلی نے کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی: جنید اکبر

پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ، عوام ان کے ساتھ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

متعلقہ مضامین

  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • جسپریت بمراہ کا جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی: جنید اکبر
  • واشنگٹن مذاکرات میں کبھی بھی غیر جانبدار ثالث نہیں رہا، جہاد اسلامی
  • حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • 9 مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، طارق فضل چودھری
  • صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے
  • ’مجھے فرق نہیں پڑتا‘، عمرہ وی لاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو ربیکا خان کا جواب
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • مجھے تینوں بڑی جماعتوں نے آفر دی تھی، مگر میں نے جے یو آئی کا انتخاب کیا، فرخ خان کھوکھر