بٹھنڈہ میں گرنے والے رافیل کی نئی ویڈیو آگئی، بھارتیوں نے گروک سے پوچھا تو کیا جواب ملا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے والے بھارتی فضائیہ کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کی نئی اور واضح ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں رافیل طیارے کے انجن کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکس پر کلیش رپورٹ نامی اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی تو بھارتیوں نے تسلی کیلئے چیٹ بوٹ گروک سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔ گروک نے تصدیق کی کہ یہ رافیل کا ہی انجن ہے۔
گروک نے اپنے جواب میں کہا “بہت ممکن ہے کہ بھٹِنڈہ میں ملنے والا ملبہ بھارتی رافیل طیارے کا ہو، کیونکہ M88 انجن صرف رافیل میں استعمال ہوتا ہے اور ملبے میں نظر آنے والا ٹیل سیکشن رافیل کے سیریل نمبر BS001 سے مطابقت رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فرانسیسی انٹیلیجنس ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایک رافیل طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ تاہم، بھارت نے تاحال کسی بھی رافیل طیارے کے نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، اور کچھ تصویری تضادات اس دعوے پر سوال بھی اٹھاتے ہیں۔ اگرچہ شواہد مضبوط ہیں، لیکن سرکاری تصدیق کے بغیر مکمل یقین سے کچھ کہنا ممکن نہیں۔”
مزیدپڑھیں:پاکستان نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، کبھی بھارت پر الزام نہیں لگایا:سلمان خان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رافیل طیارے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔