دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں راہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ جعفر ایکسپریس حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔ علاوہ ازیں ہون پینی وانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر بھی مقدم کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔مستقبل میں تنازعات سے بچنے کیلئے امریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا جس میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تاہم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ اگر بھارت مزید کوئی جارحیت نہیں کرتا تو پاکستان یہاں رک سکتا ہے لیکن بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کا جوب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی آپریشن بنیان المرصوص شروع کر کے کردی ہے۔بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
  • سعودی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
  • پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کی صدر زرداری سےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال