آج نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ،پنجاب حکومت اس شعبے کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، حکومت شعبہ نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت شعبہ نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تین ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ریفریشل کورسز کروائے جا رہے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں بہترین فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب میں سیلاب نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وژن پاکستان 2030 سیلاب متاثرہ نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے، شاہد آفریدی
نجی چینل میں شائع زرّین زہرہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیے ہیں۔ فوج کی خدمات صوبے کے 27 اضلاع میں نقصانات کے سروے کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہوگی۔
اس سروے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں، مویشیوں اور انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تعین کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ سیلاب میں بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جس کے بعد ایک جامع سروے ناگزیر قرار دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج، کیا کسان خوش ہیں؟
پنجاب میں سیلاب کے دوران پاک فوج اور دیگر اداروں نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی املاک زرعی نقصانات سروے سیلاب