وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آپریشن بُنیان مرصوص کے غازیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص میں حصہ لینے والے غازیوں کی عیادت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے غازیوں کی عیادت کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ لاہور پہنچیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے علیحدہ علیحدہ گفتگو بھی کی۔
انہوں نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی جبکہ زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کے ہمت وحوصلہ کو سراہا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور جلد اُن کی صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف افسروں اور جوانوں مریم نواز شریف نے غازیوں کی
پڑھیں:
نواز شریف، مریم نواز چھانگلہ پہنچ گئے
مری(طفیل عباسی )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چھانگلہ پہنچ گئے،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے وجھیکاگلی اسلام آباد سے کے پی کے میں اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی پہنچے،وہ چھانگلہ گلی میں اپنے گھرمیں قیام کرینگے، قائدن لیگ میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے، جشن آزادی کی آمد کے باعث مری اورگلیات خیبر پی کے میں ملک بھرسے آنیوالے سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے۔