وزیراعلی مریم نوازکی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہرڈویژن میں تھیلی سیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔21 ڈسٹرکٹ اور15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلی سیمیا سینٹر بنیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ کے لئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ20 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اور سیکورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے75 پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب بھرمیں ڈسپینسری، ایم سی ایل سینٹر کی بحالی، ایکوپمنٹ اور فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کیا گیا۔پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ تیارکر لیا گیا۔ہسپتالوں میں جدید ترین آلات سے مزین ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل مشینری آپریٹ کرنے کیلئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعلی مریم نواز نے ہسپتالوں میں کرنے کی
پڑھیں:
اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور رہبر تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا، قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، علامہ اقبالؒ کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اورجمہوریت کا درس دیا، علامہ اقبالؒ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے،شاعر مشرق کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، اقبالؒ کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیر سے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔