کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں کاشتکاروں (کسانوں) کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اسکین، ویٹ سپورٹ پروگرام کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا اور زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔اجلاس میں صوبے کے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ سے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دی گئی جب کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں نے 36 ارب زرعی مداخل کے لیے استعمال کر لیے جب کہ کسان کارڈ سے زرعی مداخل کے لیے جاری قرض کی 60 فیصد واپسی مکمل ہو گئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعہ لیے گئے 22 ارب کے قرض واپس کر دیے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لیے دوسری قسط کا اجرا شروع کر دیا ہے اور ویٹ سپورٹ ک لیے 50 فیصد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لیے بھی اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے لیے
پڑھیں:
جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلا دیشی شہری کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلا دیشی شہری کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم فضل الحق کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا، گرفتار ملزم نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔
ایف آئی نے ملزم کو جاری کردہ شناختی کارڈ کو بلاک کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔