آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں مل مالکان نے گنے کے کسانوں کی 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم ادا نہ کی، قانون کے مطابق گنا خریدنے پر 15 دن کے اندر ادائیگی لازم ہے، مل مالکان نے حکومت کے مختص کردہ ریٹ سے کم قیمت پر بھی گنا خریدا۔
دستاویزات کے مطابق کل ملا کر مل مالکان کو 3 ارب 5 کروڑ سے زائد رقم کسانوں کی ادا کرنی ہے، انکشافات کین کمشنر پنجاب کے آڈٹ کے دوران ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ محکمے کو اکتوبر 2024 میں آگاہ کیا، محکمے نے جواب نہ دیا، محکمے نے دسمبر 2024، آڈٹ رپورٹ فائنل ہونے تک کوئی جواب نہ دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لاہور کی گجربرادری دودھ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کی خوشی میں وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اظہارتشکر کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-17