وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی علامت ہے۔ نریندر مودی کی حکومت کا یکطرفہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ تمام عالمی اصولوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے یومِ استحصالِ کشمیر، کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری قوم آج یوم سیاہ منا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور آج بلوچستان کے کونے کونے میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اور بھارتی مظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حریت رہنما

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے امید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کا سورج نصیب ہوگا اور ظلم کی رات اپنے انجام کو پہنچے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میر سرفراز بگٹی یوم استحصال کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میر سرفراز بگٹی یوم استحصال کشمیر میر سرفراز بگٹی کشمیری عوام

پڑھیں:

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا نام اور والد کا نام درج نہیں تھا۔
وزیرِ اعلی مریم نواز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل بیرسٹر اسداللہ چھٹہ نے قانونی نکات پر دلائل دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اس میں بنیادی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹر اسداللہ چھٹہ کے دلائل میں وزن ہے، اور یہ کہ درخواست کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے ساتھ ہی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی پی پی-159 سے کامیابی برقرار رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے... قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • کشمیری عوام کو گزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
  • 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں منایا جائے گا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چلتن گھی مل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان