22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.

8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ حب کینال ون کا 5 کلومیٹر ٹکڑا ازسرنو بحال کردیا گیا ہے، جس کی مکمل بحالی پر ساڑھے 12 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیو حب کینال کے مطابق

پڑھیں:

یوم آزادی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی:

معرکہ حق اور یوم آزادی کے موقع پر سندھ کی اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

محکمہ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے خواتین کے ساتھ اقلیتی محنت کشوں کو بھی ای بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری محنت رفیق قریشی کے مطابق پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق کی علامت ہے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے محنت کشوں کا بھلا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی مضبوطی کیلئے شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈز میں 3 ارب کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، حادثاتی ہیلتھ انشورنس سے سالانہ 7 لاکھ ہیلتھ انشورنس اور ملک کے 270 اسپتالوں میں علاج ہوگا۔

سیکریٹری محنت نے مزید کہا کہ اب فلیٹس کے بجائے ورکرز کیلئے مکمل سولرائزڈ گھر تعمیر کرینگے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ماتحت اسکولوں کوبھی سولرائزکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال میں دو بار بچوں کو اسکول یونیفارم دینگے، ورکرزویلفیئر بورڈ کےتمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن سے محنت کشوں کو منصفانہ طور پر سہولیات فراہم ہوں گی۔

سیکریٹری محنت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ اور شادی گرانٹ 3 سے 5 لاکھ روپے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کیلئے خوش خبری، 22 سال بعد پانی کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ 1 سال میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم شہباز شریف
  • شہرِ قائد کے لیے خوش خبری: 22سال بعد پانی  کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل
  • 6 کروڑ نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا بڑا چیلنج
  • اعتراضات کے باوجود "کینال شپ ریسٹورنٹ" منصوبہ منظور
  • غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کیلئے اسرائیل کیجانب سے 4 لاکھ سے زائد ریزرو فورس طلب
  • یوم آزادی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری
  • پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت
  •  کپڑے دھونے والی خاتون  کومگرمچھ گھسیٹ کر پانی میں لے گیا