سوئی گیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 اگست کو فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے موخر کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی اور اگلے اعلان کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین اسٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پیش آیا جہاں شاہراہ نورجہاں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو محمد یوسف کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے دوران ملزم کا ساتھی اعظم خان عرف ولی بابر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے اور ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسرا مقابلہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں جی-23 بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے بعد دو ملزمان راشد بٹ اور اشفاق کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔