ریس میں شریک سائیکلسٹ کو بکری نے ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
یورپ کی گائرو ڈی اٹالیا سائیکلنگ مقابلے میں شریک نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ سے ریس کے دوران بکری ٹکرا گئی۔
سائیکلسٹ ڈیون اسمتھ اتوار کے روز البانیہ میں ریس کی 99.4 میل طویل اسٹیج میں شریک تھے جب انہوں نے سڑک کے ساتھ بکریوں کا ایک چھوٹا سا ریوڑ دیکھا۔
یہ دیکھ کر ڈٓیون اسمتھ بکریوں سے بچنے کے لیے دائیں جانب ہونے لگے لیکن ایک بکری سڑک پر آگئی اور سیدھا ان کی بائی سائیکل سے ٹکرا گئی۔
Goat recognizes the GOAT ????
Dion Smith is the chosen man for this Giro d’Italia ???? pic.
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری ہوا میں چھلانگ لگا کر آئی اور سائیکلسٹ کی ٹانگ اور سائیکل کے پچھلے پہیے سے ٹکرا گئی اور روڈ کی دوسری جانب بھاگ گئی۔
تصادم کے بعد ڈیون روڈ سے تھوڑا سا ہٹے لیکن اس کے باوجود ان کا توازن برقرار رہا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک فلسطینی سیاح نے پاکستان میں کیا دیکھا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں